وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ٹی (ثالثی   کے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقیات کوڈ)ضابطے ، 2021 کے پارٹ III  کے تحت  اختیارات ریاستوں کو تفویض نہیں کئے گئے: ریاستوں کو اطلاعا ت ونشریات کی  وزارت کا مراسلہ

Posted On: 03 MAR 2021 7:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04 مارچ2021:اطلاعات ونشریات کی وزارت نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور  مرکز کے زیر انتظام ( یوٹی ) علاقوں کے منتظمین کو  آج ایک مراسلہ تحریر کیا ہے ،جس  میں واضح کیا گیا ہے کہ ضابطوں  کے  کے پارٹ III  کے تحت  اختیارات  کا نظم مرکزی  وزارت  برائے اطلاعات ونشریات کے پاس ہی  ہے۔خط میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان اختیارات کو ریاستی سرکاروں یا ضلع مجسٹریٹوں  یا پولیس کمشنروں کو تفویض  نہیں کیا گیا ہے۔

اس میں  یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ اس معلومات کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے تمام متعلقہ افراد تک پہنچایا جانا چاہئے۔

خط  میں  پھر واضح کیا گیا ہے کہ  پارٹ III  کے تحت   ضابطوں کی گنجائشیں  ،  جن کا تعلق ڈجیٹل  نیوز  اور  کرنٹ ایفئرئیس  کو  شائع کرنے اور آن لائن  کیوریٹڈ  مواد ( او ٹی ٹی پلیٹ فارمز ) کی اشاعت سے ہے۔ خط  میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ ضابطے   ایک ضابطہ اخلاق فراہم کرتے ہیں ،جس  پر ڈجیٹل نیوز  پبلشرز  اور اوٹی ٹی مواد کے پبلشر ز  کو  پیروی کرنی ہوتی ہے۔  ان میں  5 ایج بیسڈ  زمرہ بندی  شامل ہے۔مزید برآں ضابطے ایک سہ سطحی  شکایتوں  کے ازالے کے  طریقہ کار کا بھی تقاضہ کرتا ہے ،جس میں   پبلشر(سطح -1) ،  پبلشروں  کے ذریعہ تشکیل کردہ ذاتی ضابطہ ادارہ ( سطح -11) اور سرکار کا اوورسائٹ  طریقہ کار ( سطح -111) شامل ہے، جو شکایتوں کا مقر رہ وقت میں  نپٹارے کا طریقہ کار ہوناچاہئے۔حتمی طورپر ضابطے  ،پبلشروں کے ذریعہ سرکار کو معلومات فراہم کرنے اور پبلک ڈومن میں  شکایتوں کے ازالہ سے متعلق معلومات کو وقت وقت سے فراہم کرنے کا بھی پابند کرتا ہے۔

 

اطلاعاتی ٹکنالوجی  (ثالثی  کے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقیات کوڈ)ضابطے 2000کو 25 فروری 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا ۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

(04-03-2021)

U-2146



(Release ID: 1702434) Visitor Counter : 194