بھارتی چناؤ کمیشن

عوامی نمائندگان کے قانون 1951 کی 29 اے شق کے تحت سیاسی پارٹیوں کا اندراج - عوامی اطلاع نامہ مدت

Posted On: 02 MAR 2021 4:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 مارچ، 2021/  سیاسی پارٹیوں کا اندراج  عوامی نمائندگان کے قانون ، 1951 کی شق 29 اے کے ذریعے  کیا جاتا ہے۔ کمیشن نے مذکورہ شق کے تحت جو پارٹی اندراج چاہتی ہے اسے اپنی تشکیل کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اندر کمیشن میں ایک درخواست داخل کرنا ہوتی ہے جیساکہ دستور ہند کی دفعہ 324  اور  عوامی نمائندگان کے قانون 1951 کی شق کے ذریعے اختیارات کے استعمال میں کمیشن کی طرف سے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے ۔ موجودہ   رہنما خطوط کے مطابق درخواست دہندہ ایسوسی ایشن سے کہا جاتا ہے کہ وہ دو قومی روز نامہ اخبارات  اور دو مقامی روزنامہ اخبارات میں اپنی پارٹی کا  مجوزہ نام شائع کرائے۔  یہ نوٹس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی شائع کر دیا گیا ہے۔

کمیشن نے مغربی بنگال ، آسام،  تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈو چیری کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 26.02.2021 کو انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمیشن کی اطلاع میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کووڈ – 19 کی وجہ سے رجسٹریشن کے لیے   درخواستوں میں تا خیر ہو گئی تھی۔  جس کے نتیجے میں کسی سیاسی پارٹی کے رجسٹریشن میں بھی دیر ہو گئی ۔ لہذا اس معاملے کے سبھی پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے کمیشن نے اس سلسلے میں رعایت دی ہے اور ان پارٹیوں کے لیے 30 دن کی نوٹس کی مدت کو کم کر کے  7 دن کر دیا ہے جنہوں نے اپنا عوامی اطلاع نامہ 26.02.2021 کو یا اس سے پہلے شائع کر دیا ہے۔ سبھی پارٹیوں کے لیے 26.02.2021 سے 7 دن سے بھی کم مدت میں عوامی اطلاع نامہ جن پارٹیوں نے جاری کر دیا ہے  ان سبھی پارٹیوں کے لیے اگر کوئی اعتراض ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ 02.03.2021 کو شام ساڑھے پانچ بجے تک یا پہلی فراہم کردا 30 دن کی مدت ختم ہونے تک ، جو کوئی بھی پہلے واقع ہو جائے داخل کیا جا سکتا ہے۔

یہ رعایت 19.03.2021 تک جاری رہے گی جو آسام ، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈو چیری کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ ہے اور مغربی بنگال کے لیے 07.04.2021 تک یہ رعایت جاری رہے گی (مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ )۔

 

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2086



(Release ID: 1702365) Visitor Counter : 297