وزارت خزانہ

سرکار نے ، بیمہ خدمت کی عدم کارکردگی سے متعلق پالیسی رکھنے والوں کی شکایات کے بہتر ازالےکے لئے ، بیمہ محتسب  ضابطوں  میں ترمیم کی ہے

Posted On: 03 MAR 2021 9:33AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی03 مارچ 2021: حکومت نے 2 مارچ 2021 کو بیمہ محتسب  ضابطے 2017  میں جامع ترامیم  نوٹیفائی کی ہیں۔اس کا مقصد بروقت ، کم لاگت اور غیرجانبدارانہ طور پر بیمہ خدمات میں عدم کارکردگی سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے، بیمہ محتسب  کے کام کرنے کے طریقے کو بہتر بنانا ہے۔

ترمیم شدہ ضابطوں نے محتسب کو بھیجے جانے والی شکایات  کےدائرے کو وسیع کردیا ہے، جوکہ بیمہ کاروں ، ایجنٹوں ، دلالوں اور دیگر ثالثین کے ضمن میں    خدمات میں  عدم کارکردگی  کے تنازعوں تک ہی محدودتھا۔مزیدبرآں بیمہ دلالوں کو محتسب  کے دائرہ عمل کے تحت لایا گیا ہے، جسے محتسب کو بیمہ دلالوں کے خلاف بھی فیصلہ سنانے کے اختیارات دے کر  وسعت دی گئی ہے۔

ترمیم شدہ ضابطوں کے تحت  طریقہ کار میں ،وقت کی میعاداور  کم لاگت کے عوامل کو نمایاں طور پر مستحکم کیا گیا ہے۔ اب پالیسی رکھنے والے الیکٹرانک وسیلے سے، محتسب کے دفتر میں  شکایات درج کراسکتے ہیں  نیز شکایات  کے انتظامیہ کا ایک نظام وضع کیا جائے گا،جس سے پالیسی رکھنے والے اپنی شکایات کا اسٹیٹس  آن لائن چیک کرسکیں گے۔مزیدبرآں  محتسب  ، سماعتوں کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ  بھی استعمال کرسکیں گے۔اس صورتحال میں  بھی، جب کبھی کسی مخصوص محتسب  کے  دفتر میں  آسامی خالی ہو، یہ گنجائش  رکھی گئی ہے کہ دوسرے محتسب  کو اضافی چار ج دیا جائے گا جبکہ آسامی کو  پُر کرنے  کا عمل التوا میں ہو اور اس طرح محتسب کے طریقہ کار کے ذریعہ  راحت تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔

محتسب کو منتخب کرنے کے عمل کی آزادی اوراستحکام کو  تحفظ فراہم کرنے کے لئے بڑی تعداد میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ محتسب کے طورپر خدمات انجام دینے والے  منتخب افرادکی آزادی اور غیر جانبداری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حفاظتی اقدام بھی کئے جارہے ہیں۔مزیدبرآں  انتخابی کمیٹی  اب ایک  ایسے فرد کو شامل کرے گی ، جو صارفین  حقوق کوفروغ دینے اور بیمہ شعبے میں  صارف  تحفظ کے مقصدکوآگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہو۔

محتسب طریقہ کار ،بیمہ کرنے والوں کی ایگزیکٹو کونسل کے ذریعہ بنایا گیا تھا،جس کا نام اب بدل کر کونسل برائے بیمہ محتسب کردیا گیا ہے۔

سرکاری گزٹ نوٹی فکیشن دیکھنے کے لئےیہاں کلک کریں۔

 

*************

ش ح۔اع ۔رم

(03-03-2021)

U- 2098



(Release ID: 1702143) Visitor Counter : 196