وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے کووڈ ان لاک مرحلے کے دوران دیکھو اپنا دیش مہم کے تحت سیاحت کے مختلف اثاثوں کو نمایاں کیا

Posted On: 28 FEB 2021 10:33AM by PIB Delhi

کیونکہ ہندوستان اب ان لاک مرحلے میں ہے، لہٰذا سیاحت کی وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر ’دیکھو اپنا دیش‘ مہم کے تحت سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق مختلف پروگرام اور ایونٹس کا اہتمام کررہا ہے اور ان کو تعاون فراہم کررہا ہے۔ اس مہم میں ملک کی مصنوعات یا اشیا اور سیاحت کے مختلف اثاثوں کو نمایاں کیا جارہا ہے، جس کا شہریوں اور شراکت داروں میں بیداری پیدا کرتا ہے۔

سیاحت کی وزارت کے انڈیا ٹورزم کوچی آفس نے کیرالہ ےہون اسٹیز اینڈ ٹورزم سوسائٹی (ایچ اے ٹی ایس) کے اشتراک سے ہوم اسٹیز، بی اینڈ بی یونٹس کے لئے سیاحت کی وزارت کی اسکیم کے بارے میں ہوم اسٹیز، بی اینڈ بی یونٹ مالکان کو احساس دلانے کے لئے حال ہی میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا۔ اس ورکشاپ میں ندھی اور ساتھی سرٹیفکشن سے متعلق معلومات بھی فراہم کی تھی جو خاص طور سے مہمان نوازی صنعت کے لئے شروع کیا گیا تھا۔اس ورکشاپ میں کوچی اور پڑوسی ضلعوں کے 54 ہوم اسٹیز ، بی اینڈ بی یونٹ مالکان نے شرکت کی تھی۔ ایک اور پروگرام میں انڈیا ٹورزم کوچی نے کیرالہ میں ارناکلم کے ڈسٹرکٹ ٹورزم پرموشن کونسل کے اشتراک سے اولسوام کے ہفتے بھر چلنے والے فیسٹول کلچرل پروگرام کے 13 ویں ایڈیشن کو تعاون فراہم کیا تھا، جس کا مقصد کیرالہ کے ثقافتی وراثت کو دوبارہ زندہ کرتا تھا۔ اس فیسٹول میں تقریباً 200 فنکاروں کو تشکیل کرتے ہوئے کیرالہ میں 28 آرٹ شکلوں کو نمایاں کیاگیا تھا۔ اس فیسٹول کا افتتاح کوچن کارپوریشن کے میئر نے کیا تھا ، جس میں ممبر پارلیمنٹ جناب ہیبی ایڈن نے کلیدی خطاب کیا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TLYY.jpg

دیکھو اپنا دیش پہل کے تحت سیاحت کی وزارت کے انڈیا ٹورزم بنگلورو آفس نے 22 فروری 2021 کو بنگلورو میں ایک گھریلو سیاحتی روڈ شو کا اہتمام کیا تھا، تاکہ اترپردیش میں بودھ سرکٹس اور تیرتھ استھانوں کی سیاحتی صلاحیت کو نمایاں کیا جاسکے۔ اس روڈ شو میں بودھسٹ ان باؤنڈ ٹورزم فریٹرنیٹی (بی آئی ٹی ایف) اترپردیش کے 16 ٹور آپریٹروں نے شرکت کی تھی اور اس ایونٹ کے دوران کرناٹک ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرں کے ساتھ بی اینڈ بی میٹنگیں بھی ہوئی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KEFS.jpg

سیاحت کی وزارت کے انڈیا ٹورزم ممبئی آفس نے 23 اور 24 فروری 2021 پونے میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل ٹریول مارٹ (آئی آئی ٹی ایم) میں شرکت کی جس میں ہندوستان کی سیاحت کی مختلف پروڈکٹس کو نمایاں کیاگیاتھا اور سیاحوں کو معلومات فراہم کی گئی تھی۔مغربی خطے میں یہ دوسری نمائش ہے کہ جس میں انڈیا ٹورزم ممبئی سیاحتی مقامات کے کھل جانے کے بعد فزیکل موڈ میں شرکت کرے گا۔

سیاحت کی وزارت کے انڈیا ٹورزم حیدرآباد اور وارانسی دفاتر نے مشترکہ طور پر 24 فروری 2021 کو حیدر آباد میں دیکھو اپنا دیش کے تحت وزٹ اترپردیش کا اہتمام کیا تھا جس میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ٹریول ٹریڈ کے ساتھ روڈ شو میں بودھسٹ ان باؤنڈ ٹورزم فریٹرنیٹی کے17 ٹریول ٹریڈ نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L1GZ.jpg

سیاحت کی وزارت کے انڈیا ٹورزم دلی آفس نے سندر نرسری کے لئے علاقائی سطح کے گائیڈز کے واسطے ایک فیلڈ اور بوسٹنگ آف مورل کا اہتمام کیا تھا جس میں 70 علاقائی سطح کے گائیڈز نے شرکت کی تھی۔ علاقائی ڈائریکٹروں نے گھریلو سیاحت کو فروغ دینے میں ایم او ٹی پہل کے بارے میں انہیں جانکاری فراہم کی اور علاقائی سطح کے گائیڈز کی شرکت سے ایک فائدہ یہ ہوا کہ انہیں اس میں ایک دوسرے کے تجربہ جاننے کا موقع حاصل ہوا۔ ان کے لئے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی زندگی پر کویز مقابلے کا بھی اہتمام کیاگیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BYHB.jpg

سیاحت کی وزارت کے انڈیا ٹورزم گواہاٹی نے دریا کی سیاحت سے متعلق ایک ورکشاپ کا اہتمام 22 فروری 2021 کو کیا تھا جس میں 35 شراکت داروں نے شرکت کی تھی اور ہندوستان میں شمال مشرقی خطے میں ریور کروز ، کروز سیاحت کی اہمیت پر زور دیاگیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KQ25.jpg

...............................................................

 

 

 ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2017



(Release ID: 1701642) Visitor Counter : 159