امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی اور تخمینہ جاتی  تجزیہ نے ہندوستان میں ایک اہم کامیابی حاصل کی


محکمہ صارفین امور کے ذریعہ شروع کی گئی 22 ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے موبائل ایپ  نے ملک بھر میں 127 مقامات سے

خوردہ اورتھوک کی قیمتوں کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرنا شروع کردیا ہے

جیو -ٹیگ ایپ میں اوسط قیمتوں کا حساب کتاب اور اس کی اطلاع دینے کی خصوصیت شامل ہے

یہ ایپ ضروری اشیا کی قیمتوں کی نگرانی اور پیش قیاسی تجزیہ کے قابل بناتا ہے

ڈی ای اے نے قیمتوں کی نگرانی اور تجزیہ کو بہتر بنانے کے لئے تکنیکی معاونت کے لئے ڈی او سی اے کی تجویز کو منظوری دے دی

Posted On: 28 FEB 2021 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28 فروری      اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی اورتخمینہ جاتی تجزیہ نے ہندوستان میں ایک بہت اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ صارفین امور کے محکمہ کے ذریعہ شروع کی گئی 22 ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے موبائل ایپ نے ملک بھر میں 127 مقامات سے خوردہ اور تھوک قیمتوں کے بارے میں بروقت معلومات کی فراہمی شروع  کی ہے۔

قیمتوں کی اطلاع دینے والے مراکز کے ذریعہ یومیہ قیمتوں کی  اطلاع دینے کے لیےقیمتوں کے اعدادوشمار  کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے  صارفین امور کے محکمہ نے یکم جنوری 2021 کو ایک موبائل ایپ لانچ کی۔

محکمہ نے قیمتوں کی نگرانی اور تجزیہ میں بہتری لانے کے لئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے کیرس پروگرام کے تحت تکنیکی معاونت فنڈ کے لئے ڈی ای اے کو بھی تجویز پیش کی ہے۔ تکنیکی معاونت کے تحت سرگرمی کے اجزاء قیمتوں کی نگرانی کے پورٹل کے اَپ گریڈیشن، قیمتوں کی اطلاع دینے والے مراکز اور قیمتوں پر نظر رکھنے والے  سیل استعداد سازی ، اشیائے خورد ونوش کی سپلائی چین اور مارکیٹ کی کارکردگی میں طویل مدتی بہتری کی نشاندہی کرنی ہے۔ڈی ای اے نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

محکمہ امور صارفین 22  اشیائے ضروریہ مثلا، چاول ، گندم ، آٹا  (گندم) ، چنا دال ، ارہر دال ، اُرد دال ، مونگ دال ، مسور دال ، چینی ، دودھ ، مونگ پھلی کا تیل ، سرسوں کے تیل ، وناسپتی ، سویا تیل ، سورج مکھی کا تیل ، پام آئل ، گڑ ، چائے ، نمک ، آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی قیمت پر نظر رکھتا ہے۔

خوردہ اور تھوک قیمتوں کی  یومیہ رپورٹ ملک بھر کےخوراک اور شہری سپلائی  کے ریاستی محکموں محکموں میں واقع 127  قیمتوں کی اطلاع دینے والے مراکز سے حاصل کی جاتی ہے۔ قیمتوں اور اشارہ جاتی قیمتوں کے رجحانات کی روزانہ کی رپورٹ کا تجزیہ  بفر سے اسٹاک کو جاری کرنے، درآمدات –برآمدات کی پالیسی وغیرہ جیسے مناسب فیصلے لینے  کے لئے کیا جاتا ہے۔

موبائل ایپ کے ذریعے قیمتوں  کی اطلاع  مارکیٹ کے مقام سے دینے کو  یقینی بناتا ہے کیونکہ ڈاٹا جیو ٹیگ ہوتے ہیں اور جہاں سے قیمت کے اعداد و شمار کی اطلاع دی جاتی ہے، وہاں سے اس کے ذریعہ اس مقام کو دکھایا جاتا ہے۔

موبائل ایپ کےاستعمال کے ذریعہ آفس ڈیسک ٹاپ سے جامد ڈیٹا کی اطلاع نہیں دی جا سکتی ۔ اس لیے موبائل ایپ کو چلانے کی صورت یہ ہے کہ ہر قیمت کی رپورٹنگ کے مرکز کو دکانوں اور بازاروں ، جہاں سے یومیہ قیمتیں وصول کی جاتی ہیں، کا نام اور پتہ جیسے بازار کی تفصیلات پیش کرنی پڑتی ہے۔

خوردہ قیمت کی اطلاع دہندگی کے رہنما خطوط کے مطابق  کسی اجناس کی ایک ہی قسم کی قیمتوں کو تین منڈیوں یعنی اعلی آمدنی والے بازار متوسط آمدنی والے بازار اور کم آمدنی والے بازار سے وصول کیا جائے گا اور تینوں قیمتوں کے اوسط کی رپورٹنگ کی جائے گی۔موبائل ایپ میں اوسط قیمتوں کے  حساب کتاب اور رپورٹنگ کرنے کی اِن بلٹ خصوصیت ہے ۔ اس سے حساب کتاب میں انسانی غلطیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ایگ مارک نیٹ ، ایگری واچ ، نیفڈ اور تجارتی ایسوسی ایشنوں سے مارکیٹ کی معلومات بھی قیمتوں کے تجزیوں کے لئے ان پٹ کا کام کرتی ہیں۔ محکمہ بازار کی اطلاع فراہم کرنے ، قیمتوں کا تخمینہ جاتی جائزہ اور پیش قیاسی ماڈل تیار کرنے کے لیے ایگری واچ کی خدمات کا استعمال کر رہا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 U-2013



(Release ID: 1701563) Visitor Counter : 194