وزارت اطلاعات ونشریات

متن کو بلاک کرنے کے لیے کوئی نئی شق نہیں جوڑی گئی ہے

Posted On: 27 FEB 2021 4:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28فروری، 2021 /  ضوابطوں کے تیسرے حصے کے تحت ضابطہ نمبر 16 سے متعلق کچھ گمراہ کن باتیں اٹھائی جا رہی ہیں ۔ اس ضابطے میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی نوعیت کی صورتحال میں  وزارت اطلاعات و نشریات کا سکریٹری عبوری طور پر بلاکنگ کی ہدایت جاری کر سکتا ہے۔

لہذا یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ کوئی نئی شق نہیں ہے ۔ 2009 سے پچھلے گیارہ برسوں  سے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ، عوام کے ذریعے اطلاع کی رسائی تک بلاکنگ کے لیے طریقہ کار اور رہنما خطوط کے تحت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری کے ذریعے اس شق پر عمل کیا جارہاہے۔

25 فروری، 2021 کو جاری کیے گئے اصولوں کے تحت اس شق کو آئی اینڈ بی کی وزارت کی شق کی جگہ رکھا گیا ہے کیونکہ اطلاعاتی ٹکنالوجی (عبوری رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطۂ اخلاق ) کے ضابطوں 2021 کے تیسرے حصے پر وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے عمل کیا جائے گا۔

یہ بات دوہرائی جاتی ہے   - کہ نہ تو اس شق میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے نہ ہی اطلاعاتی ٹکنالوجی (عبوری رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقیات کے ضابطے ) 2021 کے تحت متن کو بلاک کرنے کے لیے کوئی نئی شق جوڑی گئی ہے۔

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

28.02.2021

U –2008



(Release ID: 1701477) Visitor Counter : 177