وزیراعظم کا دفتر

بھارت کو 2025 تک ٹی بی سے پاک کرنے کا وزیر اعظم کا خواب


ڈاکٹر ہرش وردھن نےٹی بی کی روک تھام کے لیے جن آندولن کے آغاز کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی قیادت کی

’’ہم 2021 کو ٹی بی سے نجات کا سال بنانا چاہتے ہیں‘‘

Posted On: 24 FEB 2021 6:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 فروری، 2021 / صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ٹی بی کی روک تھام کے لیے ایک عوامی تحریک شروع کرنے کے مقصد سے صحت کی مرکزی وزارت اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے سینئر افسران کے ساتھ آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی قیادت کی۔ اس مہم کے تحت اس مقصد کی وکالت، اس سلسلے میں مواصلات اور سماجی تحریک  (اے سی ایس ایم) شامل ہے۔

میٹنگ کے اختتام پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹی بی کی بیماری سے لڑنے میں ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام این ٹی ای پی کے تحت حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کیا۔ ان اقدامات کی عملی طور پر اور وسائل کے طور  پر حمایت کی گئی ہے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ہم سال 2021 کو ٹی بی سے پاک بنانا چاہتے ہیں‘‘، انہوں نے سبھی مریضوں کی یقین دہانی میں زبردست پیش رفت کے بارے میں بتایا اور اِس  اعتماد کا اظہار کیا کہ اس یقین دہانی سے متعلقہ خدمات، اس میں مبتلا  لوگوں پر سے کلنک ہٹانے اور 2025 تک ایک ٹی بی سے پاک بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے   مزید مانگ  کی تخلیق کی جائے گی۔ اس بات سے قطع نظر کہ  سبھی مریضوں نے پچھلے کچھ برسوں میں کہاں دیکھ بھال کرائی ہے ، علاج مفت کرایا ہے یا ٹی بی کے علاج کے لیے اعلیٰ کوالٹی کی دیکھ بھال کرائی ہے۔

اس بیماری سے مجموعی طور پر نمٹنے کے تازہ طریق کار  اور بھارت کو ٹی بی سے پاک بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اور زیادہ اور دیرپا توجہ کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا  ’’ٹی بی سے نمٹنے اورمتعلقہ خدمات کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کے لیے ٹی بی کے خاتمے کاقومی پروگرام جاری ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام بڑے پیمانے پر جمہوریت کی روح کا استعمال کریں اور بیداری میں اضافہ کر کے اپنے علاقوں میں یہ رجحان پیدا کر کے حفظان صحت کی حوصلہ افزائی کریں اور ٹی بی کے مریضوں پر سے کلنک ہٹا کر جن آندولن کے جذبے کو اپنائیں۔ اس سلسلے میں اِس بیماری کے خلاف تحریک میں کامیابی ملے گی۔ ‘‘ انہوں نے عوام تک فوری طور پر زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل کرنے اور ٹی بی کے علاج کے مختلف مرحلوں میں مختلف علاقوں کی طرف سے پوری حصے داری اور تعاون کو یقینی بنانے نیز علاقوں پر مبنی گروپوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کووڈ – 19 سے نمٹنے میں تجربات سے جذبہ حاصل کرتے ہوئے جس کے دوران بھارت نے نہ صرف اس عالمی وبا سے کامیابی سے نمٹا ہے بلکہ  وہ اس سلسلے میں امید کی ایک کرن بن کر ابھرا ہے۔ جبکہ دنیا اس بیماری کے حل ، تشخیص اور ویکسین کے لیے  بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا  ’’اس وبا سے ایک مناسب رویے اور صفائی ستھرائی  کے طور طریقوں نیز صحیح معلومات کی ضرورت پیدا کرنے میں توجہ اور مشقت کے پیغام  کے رول پر توجہ مبذول ہوئی ہے۔ اسی طرح ٹی بی کی علامات پر ملک گیر سطح پر پیغام دینے سے لوگوں کی معلومات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور ملک میں ٹی بی انفیکشن پر قابو پانے سے متعلق احتیاطی رجحان پیدا کیا جا سکتا ہے‘‘۔ انہوں نے  پولیو کے خلاف بیداری پیدا کرنے میں دلی کے وزیر صحت کے طور پر اپنی طرف سے کیے گیے اس اقدامات کو یاد کیا۔ جن میں  پڑوس کی دواؤں کی دکانوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے نیشنل ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ (این ٹی ایس یو) سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی۔ اس یونٹ کو جس کے بارے میں تجویز ہے کہ یہ  قومی سطح پر اور ریاستوں کی سطح پر حکومت ہند کی کوششوں میں مدد دینے کے لیے اس کو فروغ دینے والے شراکت داروں کے ساتھ مل کر قائم کیا جائے تاکہ ٹی بی پروگرام کے تحت دستیاب متعلقہ خدمات کے بارے میں مانگ اور بیداری پیدا کرنے کے لیے  مختلف مواصلاتی طریقۂ کار اپنا کر اس پروگرام کے تحت خدمات کو مستحکم بنانے میں مدد دی جا سکے۔

پچھلے کچھ برسوں میں ٹی بی پروگرام میں کام کرنے والے شراکت داروں نے بھی اپنے کام کے اثرات کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے مجوزہ جن آندولن تحریک میں مدد دینے کے اپنے منصوبوں کے بارے  میں بھی بتایا ہے۔

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن، صحت سے متعلق ایڈیشنل سکریٹری محترمہ آرتی اہوجا ، ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر سنیل کمار اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ عالمی صحت تنظیم کی بھارت شاکھ کے ملکی نمائندہ ڈاکٹر روڈیریکو اوفرین اور  بی ایم جی ایف اور یو سیڈ جیسے ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1913

 



(Release ID: 1700643) Visitor Counter : 213