صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے اُن ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کثیر مقصدی اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیمیں روانہ کی ہیں، جہاں کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیس سامنے آرہے ہیں


صحت کے سکریٹری نے کووڈ – 19 کے معاملات میں حالیہ پھیلاؤ سے متعلق 7 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مراسلہ بھیجا ہے اور خصوصی اقدامات کرنے کی صلاح دی ہے

Posted On: 24 FEB 2021 11:58AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍فروری:  مرکز نے ، مہاراشٹر ، کیرالہ ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور  جموں وکشمیر کے  مرکز کے زیر انتظام  علاقے کے لئے  اعلیٰ سطحی  کثیر مقصدی  ٹیمیں تعینات کی ہیں، جس کا مقصد کووڈ  سے نمٹنے  اور   اس کے انتظامیہ  نیز  اس وبا کو  مؤثر طور پر  قابو کرنے کے لئے  عوامی صحت اقدامات میں  ان ریاستوں کی مدد کرنا ہے۔ تین رکنی  کثیر مقصدی  ٹیموں کی سربراہی وزارت صحت کے  جوائنٹ سکریٹری  سطح کے افسران کر رہے ہیں۔ یہ ٹیمیں  ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  قریبی  رابطے سے کام کریں گی اور  کووڈ – 19  کے  معاملات کی تعداد میں  حالیہ اضافے کی وجوہات تلاش کریں گی۔ وہ  پھیلاؤ کے سلسلے کو توڑنے کے لئے  کووڈ – 19  کو کنٹرول کرنے کے مطلوبہ  اقدامات  کے لئے  ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت  حکام کے ساتھ  رابطہ بھی کریں گی۔  ریاستوں نیز مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ  وہ باقاعدگی کے ساتھ  ابھرتی ہوئی صورت حال  کا  باریک بینی سے جائزہ لیں اور  متعلقہ ضلع  حکام  یہ یقینی بنائیں کہ ابھی تک  کووڈ  کے انتظامیہ میں جو کامیابی  حاصل ہوئی ہیں، وہ  ضائع نہ ہوں۔

مرکز نے  مہاراشٹر ، کیرالہ ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب اور  جموں وکشمیر کے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کو بھی ایک   مراسلہ بھیجا  ہے، جہاں  کووڈ کے  روزانہ  کے ہونے والے معاملات کی تعداد میں  اضافہ سامنے  آنے کے علاوہ  آر ٹی – پی سی آر  ٹیسٹوں کی   شرح   میں کمی  اور  کچھ اضلاع میں  پوزیٹو معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مرکزی وزیر صحت کے ذریعے  تحریر کردہ مراسلے میں  ، انہوں نے  مہاراشٹر ، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب اور  جموں وکشمیر کے  مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر  زور دیا ہے کہ  وہ  پھیلاؤ کے سلسلے کو توڑنے کے لئے  جارحانہ اقدامات کرنے پر توجہ مرکوز کریں  نیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ آبادی میں غیر  شناخت شدہ معاملات کو  باہر لانے کے لئے  آرٹی-  پی  سی آر  ٹیسٹنگ  مربوط طور پر کی جارہی ہے۔ ان ریاستوں نیز مرکز  کے زیر انتظام  علاقوں کو  صلاح دی گئی ہے کہ  وہ  متاثرہ اضلاع میں  مرکوز  طور پر  ٹیسٹنگ  میں  اضافہ کریں، جس میں  انہیں  آرٹی-  پی سی آر اور  ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ بڑی تعداد میں  کریں نیز  اس بات کو یقینی بنائیں  کہ  اینٹی جن  ٹیسٹ کے  تمام  علاماتی  منفی  معاملات کو  لازمی طور پر  آرٹی – پی  سی آر ٹیسٹ  کے ذریعے  جانچ کی جائے۔ پازیٹو افراد  کو باقاعدہ آئیسولیٹ  یا  اسپتال میں داخل کیا جائے نیز  ان کے تمام قریبی  تعلق رکھنے والوں کی شناخت کی جائے اور ان کی بھی  وقت ضائع کئے بغیر  جانچ کی جانی چاہئے۔

 مرکز نے  ریاستوں  نیز  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  یاد دہانی کرائی ہے  اس پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  سخت ترین  اقدامات  نافذ کرنے میں  کسی بھی  طرح کی لاپروائی ، خاص طور پر  بہت سے ممالک میں  سامنے آئے نئے وائرس کی قسم کے تناظر میں ،  صورت حال کو پیچیدہ بناسکتی ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے  ان 10  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے  الگ سے درخواست کی ہے  کہ وہ  ان اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیموں کو  وقت دیں تاکہ  ان کے ریاستی دورے کی تکمیل  پر  متعلقہ  چیف سکریٹریوں کو  تفصیلات سے آگاہی کی جاسکے۔

یہ اقدامات ملک بھر میں  کووڈ  کی وبا کو  روکنے کے لئے  حکومت ہند کے  معیاری  اور  فعال  رسائی کے مطابق ہیں۔ وزارت صحت باقاعدہ طور پر اور مسلسل اُن  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں  کووڈ معاملات میں  اچانک پھیلاؤ سامنے آیا ہے یا پھر  زیادہ  مجموعی معاملات ہور ہے ہیں یا  کچھ اضلاع میں زیادہ شرح اموات  کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ یہ ٹیمیں فیلڈ حکام سے  بالمشافہ بات چیت کریں گی تاکہ  چیلنجوں کی  درست معلومات اور  ان کو  در پیش  مسائل سمجھا جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ع - ق ر)

U-1896


(Release ID: 1700429) Visitor Counter : 270