کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اپریل -دسمبر 2020 میں غذائی اجناس یعنی چاول گندم اور موٹے اناج کی برآمدات میں زبردست اضافہ
کووڈ-19 کی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال کے باوجود غذائی اجناس برآمد کیاگیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2021 3:15PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جانب سے 21-2020 کے مالی سال کے شروع کی تین سہ ماہی کے دوران چاول، گندم اور موٹے اناج کی برآمد ت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق اپریل، دسمبر 2020 کے دوران 49832 کروڑ روپے مالیت کا غذائی اناج برآمد کیاگیا، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 32591 کروڑ روپے مالیت کا غذائی اناج برآمد کیاگیا۔ اسی طرح دسمبر 2020 میں غذائی اناج کی برآمدات میں پچھلے سال کی مدت کے مقابلے زیادہ اضافہ ہوا۔ امریکی ڈالر کے اعتبار سے غذائی اناج کی برآمدات میں 45.81 فیصد کا اضافہ ہوا اور روپے کے اعتبار سے 52.90 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق اپریل، دسمبر 2020 کے دوران جو باسمتی چاول برآمد کیاگیا اس کی مالیت 2038 کروڑ روپے، جبکہ امریکی ڈالر میں 2947 ملین تھی۔ اس کے برعکس پچھلے سال اسی مدت کے دوران 20926 کروڑ روپے (2936 امریکی ڈالر) کا غذائی اناج برآمد کیاگیا۔
ہندوستان سے باسمتی چاول جن ملکوں کو برآمد کیاگیا ان میں ایران، سعودی عرب، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت اور یوروپی ممالک وغیرہ شامل ہیں۔
21-2020 کے پہلے تین سہ ماہی کے دوران غیر باسمتی چاول بھی زبردست طور پر برآمد کیاگیا۔ اپریل، دسمبر2020 کے دوران 22856 کروڑ روپے (3068 امریکی ڈالر) مالیت کا غیر باسمتی چاول برآمد کیاگیا، جبکہ اپریل دسمبر 2019 کی مدت کے دوران 10268 کروڑ روپے مالیت کا باسمتی چاول برآمد کیاگیا تھا جس کی امریکی ڈالر میں مالیت 1448 ملین تھی۔ روپے کے اعتبار سے غیر باسمتی چاول کی برآمدات میں 122.61 فیصد کا اضافہ ہوا اور ڈالر میں 111.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ہندوستان نے جن ملکوں کو غیر باسمتی چاول برآمد کیا ان میں نیپال، بینین ، متحدہ عرب امارات، صومالیہ، گنی اور ایشیا یوروپ کے دیگر ملکوں کے علاوہ امریکہ شامل ہے۔ اپریل دسمبر 2020 کے ڈاٹا کے مطابق اپریل دسمبر 2020 کے مہینے میں باجرہ، مکئی اور جن دیگر غذائی اجناس برآمد کیاگیا ان کی مالیت 3067 کروڑ روپے (413 امریکی ڈالر) تھی جبکہ سابق سال میں 1061 کروڑ روپے (149 امریکی ملین ڈالر) مالیت کا غذائی اجناس برآمد کیاگیا۔
دیگر غذائی اناج جن دیگر ملکوں کو برآمد کیاگیا ان میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، نیپال، امریکہ، جرمنی اور جاپان شامل ہیں۔
چاول کی برآمدات میں زبردست اضافہ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران میں بھی دیکھا گیا۔ حالانکہ اس دوران کئی اشیا کی سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں مگر حکومت ہند نے چاول کی برآمد کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-1804
(ریلیز آئی ڈی: 1700148)
وزیٹر کاؤنٹر : 272