صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے  ریاستوں کو خط تحریر کیا ہے ،جہاں روزانہ نئے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے 


آر ٹی- پی سی آر جانچ کے تناسب میں اضافہ کریں اور آر ٹی- پی سی آر کے ذریعےریپڈ اینٹیجن نگیٹو افرد کی از سر نو  جانچ  ضرور کرائیں

بیماری کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئےسخت اور جامع نگرانی و  سخت پابندی کی اہمیت کو  واضح کیا

Posted On: 21 FEB 2021 11:43AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  21فروری، 2021/

ہندوستان میں  گذشتہ کچھ دنوں میں فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملی ہے۔ ہندوستان میں  فعال معاملوں کی تعداد آج145634 ہوگئی ہے، جو ہندوستان میں مجموعی طور پر مثبت معاملوں کا 1.32 فیصد ہے۔

ہندوستان کے 74 فیصد سے زیادہ فعال معاملے کیرالہ اور مہاراشٹر میں ہیں۔  دوسری جانب چھتیس گڑھ  اور مدھیہ پردیش میں بھی روزانہ فعال معاملوں میں اضافہ  درج ہورہا ہے۔ پنجاب اور جموں و کشمیر میں بھی  ہر روز نئے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SCTP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AW85.jpg

کیرالہ میں گذشتہ چار ہفتوں میں، اوسطاً ہفتہ واری  معاملے  زیادہ سے زیادہ 42000 اور کم سے کم 34800 کی سطح کے درمیان رہے۔ اسی طرح کیرالہ میں گذشتہ چار ہفتوں میں ہفتہ واری مثبت معاملوں کی شرح 13.9 فیصد سے 8.9 فیصد کے درمیان رہی۔ کیرالہ میں ، الپوزہ خاص طور پر ےتشویش کا باعث بنا ہوا ہے، جہاں ہفتہ واری مثبت معاملوں کی شرح میں اضافہ ہوا اور یہ 10.7 فیصد ہوگئی اور ہفتہ واری مثبت معاملے بڑھ کر 2833 ہوگئے ہیں۔

مہاراشٹر میں گذشتہ چار ہفتوں میں ، ہفتہ وار معاملوں میں اضافہ کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور  18200 سے بڑھ کر 21300 کی سطح پر پہنچ گئے ہیں؛ وہیں ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح میں ضافہ ہوکر 8 فیصد ہوگئی ہے۔  ممبئی کے  مضافاتی علاقے خاص طور پر تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں، جہاں ہفتہ وار معاملے 19 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ ناگپور، امروتی، ناسک، اکولہ اور یوت مال میں ہفتہ وار معاملے بالترتیب 33 فیصد، 47 فیصد، 23 فیصد، 55 فیصد اور 48 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔

پنجاب میں کووڈ-19 کا پھیلاؤ تیزی کے ساتھ سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے۔ ریاست میں، گذشتہ چار ہفتوں میں ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح 1.4 فیصد سے بڑھ کر 1.6 فیصد ہوگئی ہے، دوسری طرف گذشتہ چار ہفتوں میں ہفتہ وار معاملوں کی تعدد 1300 سے بڑھ کر 1682 ہوگئی ہے۔ صرف ایک ضلع  ایس بی ایس نگر میں ہی  ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح 3.5 فیصد سے بڑھ کر 4.9 فیصد ہوگئی اور ہفتہ واری معاملوں میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ   165 سے بڑھ کر  364 ہوگئے۔

5 ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔  قومی اوسط 1.79 فیصد ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں  مثبت معاملوں کی ہفتہ وار شرح سب سے زیادہ 8.10 فیصد ہے۔

WhatsApp Image 2021-02-21 at 10.46.06 AM.jpeg

مرکز نے سبھی ریاستوں کو پانچ خصوصی امور  پر کام کرنے کی صلاح دی ہے۔ وہ اس طرح ہیں:

  1. تناسب کے اعتبار سے  آر ٹی –پی سی آر جانچ میں اضافہ پرتوجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ہی   جانچ کی مجموعی تعدادمیں بہتری لائی جائے۔
  2. سبھی  ریپڈ اینٹی جن جانچ کے منفی نتائج کے بعد آر ٹی-پی سی آر جانچ ضروری قرار دی جائے، اس طرح کوئی  بھی  منفی رپورٹ والاشخص باقی نہیں رہ سکے گا۔
  3. سخت اور جامع نگرانی کے ساتھ ہی شناخت شدہ اضلاع میں  سخت پابندیوں پر زور دیا جائے۔
  4. جانچ کے بعد جینوم سیکوینسنگ کے ذریعے میوٹینٹ اسٹرینس کی باقاعدہ نگرانی کے ساتھ ہی  ایسے کلسٹرس کی نگرانی کی جائے جہاں معاملے بڑھ رہے ہیں۔
  5. اموات کے زیادہ معاملوں والے اضلاع میں  علاج و معالجہ پر توجہ مرکوز کی جائے۔

کووڈ ٹیکہ کاری کے معاملے میں ، ہندوستان میں ٹیکہ کاری مہم 1.10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج صبح 8 بجے تک کی ا بتدائی رپورٹ کے مطابق ،  18 فروری 2021 صبح 8.00 بجے تک 230888 سیشنز کے توسط سے مجموعی 11085173 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ان میں 6391544 صحت کارکنان کو پہلی خوراک جبکہ 960642  صحت کارکنان کو دوسری خوراک اور 3732987 فرنٹ لائن اہلکاروں کو پہلی خوراک  دی جاچکی ہے۔

13فروری 2021 سے ان مستفدین کو کووڈ-19 کی دوسری خوراک دی جارہی ہے، جنھیں پہلی خوراک دئیے ہوئے 28 دن کا وقفہ گزر چکا ہے۔

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

ٹیکہ لگوانے والے مستفدین

پہلی خوراک

دوسری خوراک

کل خوراک

1

انڈمان و نکوبار

4846

1306

6152

2

آندھراپردیش

407935

85536

493471

3

اروناچل پردیش

19702

4041

23741

4

آسام

153259

11050

164309

5

بہار

522379

38964

561343

6

چنڈی گڑھ

12953

795

13748

7

چھتیس گڑھ

340557

20668

361225

8

دادر اور نگر حویلی

4939

244

5183

9

دمن و دیو

1735

213

1948

10

دہلی

294081

17329

311410

11

گوا

15070

1113

16183

12

گجرات

821940

60130

882070

13

ہریانہ

208308

23987

232295

14

ہماچل پردیش

94897

12076

106973

15

جموں و کشمیر

200695

6731

207426

16

جھارکھنڈ

252634

11325

263959

17

کرناٹک

540868

113430

654298

18

کیرالہ

399064

38829

437893

19

لداخ

5631

600

6231

20

لکشدیپ

1809

115

1924

21

مدھیہ پردیش

640805

3778

644583

22

مہاراشٹر

875752

46976

922728

23

منی پور

40215

1711

41926

24

میگھالیہ

23877

629

24506

25

میزورم

14627

2241

16868

26

ناگالینڈ

21526

3909

25435

27

اڈیشہ

438127

94966

533093

28

پڈوچیری

9251

853

10104

29

پنجاب

122429

13859

136288

30

راجستھان

782701

38358

821059

31

سکم

11865

700

12565

32

تملناڈو

339686

31160

370846

33

تلنگانہ

280973

87159

368132

34

تریپورہ

82369

11587

93956

35

اترپردیش

1066290

85752

1152042

36

اتراکھنڈ

130908

7146

138054

37

مغربی بنگال

633271

49786

683057

38

متفرقات

306557

31590

338147

میزان

10124531

960642

11085173

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیکہ کاری مہم کے 36ویں دن (20 فروری 2021) کو مجموعی طور پر 432931 خوراک دی گئی، جن میں سے 256488 مستفدین کو 8575 سیشنز میں صحت کارکنان کو پہلی خوراک اور 176443 صحت کارکنان کو دوسری خوراک دی گئی۔

دوسری خوراک لینے والے 60.04 فیصد افراد کا تعلق 7 ریاستوں سے ہے۔ صرف کرناٹک میں 11.81 فیصد (113430 خوراک) دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056HFY.jpg

مجموعی طور پر 1.06 کروڑ (10689715) افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورن 11667 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ہندوستان کی 97.25 فیصد کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

صحتیابی کے نئے معاملوں میں سے 81.65 فیصد کا تعلق 5 ریاستوں سے ہے۔

کیرالہ میں 5841 نئے معاملے صحتیاب ہوئے ہیں جو ایک دن میں  صحتیاب ہونے والے معاملوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔مہاراشٹر میں  پچھلے 24 گھنٹوں میں 2567 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ، تو تمل ناڈو میں 459 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006V3V3.jpg

85.61 فیصد نئے معاملوں کا تعلق 5 ریاستوں سے ہے۔

مہاراشٹر میں مسلسل سب سے زیادہ6281 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد 4650 معاملے کیرالہ میں ، وہیں کرناٹک میں 490 نئے معاملے درج کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  صرف دو ریاستوں مہاراشٹر اور کیرالہ میں 77 فیصد نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007APYV.jpg

22 ریاستیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے ایک بھی موت درج نہیں ہوئی ہے، وہ ہیں: گجرت، اڈیشہ، جموں و کشمیر (مرکز کے زیر انتظام خطہ)، ناگالینڈ، انڈمان و نکوبار جزائر، تریپورہ، تراکھنڈ، اروناچل پردیش، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 101 اموات درج ہوئی ہیں۔

80فیصداموات کے نئے معاملوں کا تعلق پانچ ریاستوں سے ہے۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 40 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 13 اموات جبکہ پنجاب میں 9 افرد کی موت ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008UJR9.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک ریاست میں 20 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، ایک ریاست میں 10 سے 20 کے درمیان اموات ہوئی ہیں؛ وہیں دو ریاستوں میں 6 سے 10 کے درمیان اموات ہوئی اور 10 ریاستوں میں ایک سے 5 کے درمیان اموات ہوئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009TT0T.jpg

*****

 

ش ح۔ ن ر (21.02.2021)

U NO: 1794

 



(Release ID: 1699854) Visitor Counter : 278