نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرِ جمہوریہ نے  منفرد انداز میں مادری زبان کا بین الاقوامی دن منایا

نائب صدرِ جمہوریہ نے 22 بھارتی زبانوں میں ٹوئیٹ  کیا اور  24 مقامی زبانوں کے اخبارات میں  مادری زبان کو فرو غ دینے کی ضرورت پر  مضامین   تصنیف  کئے

اس دن  کا جشن منانے کے لئے منعقدہ  تین تقریبات میں شرکت  کی  

Posted On: 21 FEB 2021 2:45PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 21 فروری / نائب صدرِ جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے   آج   22 ہندوستانی زبانوں  اور انگریزی  میں  ٹوئیٹ کرنے کے علاوہ  ملک بھر میں  24 مقامی زبانوں کے اخبارات میں   مادری زبان کو فروغ دینے کی اہمیت پر  مضامین  لکھ کر  مادری زبان کے بین الاقوامی دن کو منفرد طریقے سے منایا ۔

          نائب صدرِ جمہوریہ نے ، جو  مادری زبان کو فروغ دینے  کے ایک علمبردار  کی حیثیت سے جانے  جاتے ہیں ،  اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ   لسانی تنوع   ہمیشہ سے ہماری تہذیب    کے بنیادی ستونوں میں سے ایک  رہا ہے ۔  جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ    مواصلات   کا ذریعہ ہونے  کے علاوہ ہماری  مادری زبان  ہمیں  اپنی وراثت سے جوڑتی ہے اور   ہماری   سماجی – ثقافتی  شناخت   کو اجاگر کرتی ہے ۔

          مادری  زبان کے پرائمری تعلیم سے حکمرانی تک  تمام    مرحلوں میں زیادہ  استعمال پر زور دیتے ہوئے  ، نائب  صدر  جمہوریہ  نے اپنے ٹوئیٹ  میں کہا کہ  ہمیں  اپنے  خیالات  اور نظریات  کی اپنی   زبان میں تخلیقی طور پر  سدھار کرنے  کی ہمت افزائی کرنی چاہیئے ۔

          جناب نائیڈو نے  تیلگو ، تمل ، ہندی ، گجراتی ،  کشمیری ، کونکنی ، مراٹھی ، اڑیہ ، اردو ، ملیالم ،  کنڑ ، پنجابی ، نیپالی ، آسامی  ، بنگالی ، منی پوری ، بوڈو ، سنتھالی ، میتھلی  ، ڈوگری اور سنسکرت میں  ٹوئیٹ کئے ۔

          نائب صدرِ جمہوریہ کے تصنیف کردہ  مضامین انگریزی کے ٹائمس آف انڈیا  اور  بھارتی زبانوں کے 24 دیگر اخبارات میں  شائع کئے گئے ، جن میں  دینک جاگرن  ( ہندی ) ،  ایناڈو ( تیلگو )  ، دینا  تھنتھی  ( تمل ) ، لوک مت ( مراٹھی ) ،  سماج  ( اڑیہ ) ، سیاست ( اردو ) ، آدابِ تلنگانہ ( اردو ) ، اسومیا  پرتی دن  ( آسامی ) ، نو بھارت ٹائمس ( میتھلی ) ، ماتر بھومی ( ملیالم ) ، دویا بھاسکر  ( گجراتی ) ، برتمان ( بنگالی ) ،  بھان گر بھوئین ( کونکنی ) ، ہائینی رادب ( بوڈو ) ، سنتھل ایکسپریس ( سنتھالی ) ، ہمالی بیلا ( نیپالی ) ،  ہمارو وارتا ( نیپالی ) ، دینک مِرمرے ( نیپالی ) ، ہامرو پرجا شکتی ( نیپالی ) ، ہندو ( سندھی ) ، جوتی ڈوگری ( ڈوگری ) ، ڈیلی کاہوت ( کشمیری ) ، ڈیلی سنگرمال ( کشمیری ) اور  سو دھرم  (سنسکرت )  شامل ہیں ۔

          جناب نائیڈو نے  تعلیم کی وزارت اور   کلچر کی وزارت کے ذریعے مادری زبان کے بین الاقوامی دن   منانے کے لئے  مشترکہ طور پر منعقدہ ایک ویبینار میں  ورچوول طور پر شرکت کی ۔  وہ  اِس موقع پر  حیدر آباد کے   سورن بھارت ٹرسٹ   کے ذریعے منعقدہ   ایک پروگرام میں مہمانِ خصوصی بھی تھے ۔ بعد میں وہ   تیلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ  کے ذریعے منعقد کی جانے والی  ‘‘ ماتھرو بھاشو بھاوا ’’ میں بھی  ورچوول طور پر شرکت کریں گے ۔

          اس سے پہلے ، 16 فروری ، 2021 ء کو نائب صدرِ جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں   کے 771 ارکان  کو بھی مراسلہ بھیجا تھا ، جس میں اُن پر  مادری زبان کو فروغ دینے کے لئے  زور دیا گیا تھا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 21.02.2021  )

U. No. 1791



(Release ID: 1699849) Visitor Counter : 122