وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کردہ ٹینک شکن کائڈیڈ میزائل سسٹم ’ہیلینا) اور ’دھرو وستر‘ کے استعمال کی کامیاب آزمائش

Posted On: 19 FEB 2021 3:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،19 فروری ،2021، ہیلینا (آرمی ورژن) اور دھرووستر (ایئر فورس ورژن) میزائل سسٹم کے استعمال کی مشترکہ آزمائش ریگستانی رینجوں میں ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) پلیٹ فارم سے کی گئی ہے۔ یہ میزائل سسٹم دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے ڈیزائن کیا ہے اور ا سی نے اسے تیار کیا ہے۔

کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رینج میں میزائل کی صلاحیتوں  کا اندازہ لگانے کے لیے پانچ مشن چلائے گئے۔ میزائلوں کو گھومنے والے اور سیدھے اڑنے والے دونوں طریقوں سے ساکت اور متحرک نشانوں کے خلاف فائر کیا گیا۔ کچھ مشن وارہیڈس کے ساتھ  بیکار پڑے ہوئے ٹینکوں کے خلاف چلائے گئے۔ ایک مشن ایک متحرک نشانے کے خلاف آگے اڑنے والے ہیلی کاپٹر سے چلایا گیا۔

ہیلینا اور دھرووستر تیسری نسل کے  لاک آن بیفور لانچ (ایل او بی ایل) فائر اینڈ فارگیٹ ٹینک شکن گائیڈیڈ میزائل ہیں جو سیدھے طریقے پر اور اوپر سے دونوں طرح نشانوں پر فائر کرسکتے ہیں۔ یہ سسٹم تمام موسموں میں دن اور رات فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی ہتھیار رکھنے وا لے نیز دھماکہ خیز ہتھیار رکھنے والے جنگی ٹینکوں کو شکست دے سکتا ہے۔ یہ دنیا میں جدید ترین ٹینک شکن ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔ اب یہ میزائل نظام سسٹم میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، فوج اور فضائیہ کو ان کامیابیوں کے لیے مبارکباد دی ہے۔ محکمہ دفاع کی تحقیق وترقی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے  ان کامیاب آزمائشوں میں شامل ٹیموں کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S6XB.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PW9J.jpg

 

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1745


(Release ID: 1699554) Visitor Counter : 275