وزارتِ تعلیم

پریکشا پے چرچا – 2021 کے چوتھے ایڈیشن کے لئے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع: مرکزی وزیر تعلیم


اس سال ورچول فارمیٹ میں پریکشا پے چرچا کا انعقاد کیا جائے گا

اس میں ملک اور بیرون ملک کے کروڑوں طلباء، اساتذہ اور والدین ورچول طریقہ سے حصہ لیں گے

شرکاء کا انتخاب ایک آن لائن مسابقہ کے ذریعہ کیا جائے گا

مائی گو پر طلباء سے سوال منگائے جائیں گے، اصل پروگرام میں چنندہ سوالوں کو شامل کیا جائے گا

Posted On: 18 FEB 2021 10:49AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18 /فروری 2021 ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے توسط سے وزیراعظم کے ذریعہ اسکولی طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ بات چیت کے پروگرام – پریکشا پے چرچا 2021 – کے چوتھے ایڈیشن کی شروعات کا اعلان کیا۔

پریکشا پے چرچا ایک ایسا سالانہ پروگرام ہے جس کا شدت سے انتظار رہتا ہے، جہاں وزیر اعظم اپنے مخصوص انداز میں لائیو پروگرام میں طلباء کو امتحان کے تناؤ سے نمٹنے اور متعلقہ شعبوں سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔ جناب پوکھریال نے بتایا کہ اس بار پروگرام ورچول طریقے پر منعقد کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ درجہ 9 سے 12 تک کے اسکولی طلباء سے امتحان کے تناؤ سے نمٹنے کے متعلق سوالات MyGov platform کے توسط سے منگائے جائیں گے اور منتخب سوالوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک بھر کے اسکولی طلباء، اساتذہ اور والدین کا انتخاب ایک آن لائن تخلیقی تحریری مسابقے کے توسط سے کیا جانا ہے جسے خاص طور پر MyGov platform پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مسابقہ میں طلباء، والدین اور اساتذہ کے لئے الگ الگ عنوان مقرر کئے گئے ہیں۔ عرضی گزار اس پلیٹ فارم پر اپنا سوال بھی پوچھ سکتے ہیں۔ منتخب شرکاء اپنی متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے صدر دفتر سے آن لائن پروگرام میں شریک ہوں گے اور اسے ایک خصوصی پی پی سی کٹ (پریکشا پے چرچا کٹ) کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آن لائن تخلیقی تحریری مسابقہ کے لئے پورٹل 14 مارچ 2021 تک کھلا رہے گا۔

 

Please, Attach Dr. Remesh Pokhariyal’s Tweet

 

پورٹل کے لنک کا استعمال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں:

https://innovateindia.mygov.in/ppc-2021/

MyGov پر تخلیقی تحریری مقابلے کے لئے عناوین

طلباء کے لئے

عنوان 1: امتحانات کو تہواروں کی طرح منائیں

سرگرمی: اپنے پسندیدہ موضوع سے متعلق کوئی ایک منظرکشی کریں جو اس تہوار سے متعلق ہو۔

عنوان 2: بھارت بے مثال ہے، سفر کریں اور اس کی دریافت کریں

سرگرمی: تصویر کریں کہ آپ کا دوست تین دنوں کے لئے آپ کے شہر آتا ہے۔ درج ذیل میں سے ہر ایک زمرے میں آپ اس کے لئے کیا یادگار بنا پائیں گے؟

  • دیکھنے کی جگہ: (الفاظ کی حد: 500 الفاظ)
  • ذائقہ دار کھانا: (الفاظ کی حد: 500 الفاظ)
  • یادگار تجربات (الفاظ کی حد: 500 الفاظ)

عنوان 3: ایک سفر ختم ہوتا ہے، دوسرا شروع ہوتا ہے

سرگرمی: اپنے اسکول کی زندگی کے سب سے یادگار تجربات کا بیان کریں جو 1500 سے زیادہ الفاظ میں نہ ہو۔

عنوان 4: آرزو، بننے کی نہیں، کرنے کی

سرگرمی: اگر وسائل یا مواقع کی بندش نہ ہو تو آپ سماج کے لئے کیا کریں گے اور کیوں؟ 1500 الفاظ کی حد میں اپنا مضمون لکھ کر بھیجیں۔

عنوان 5: شکرگزار بنیں

سرگرمی: ان لوگوں کے لئے ’شکرگزاری کارڈ‘ لکھیں جن کے آپ احسان مند ہیں، الفاظ 500 سے زیادہ نہ ہوں۔

اساتذہ کے لئے:

عنوان: آن لائن تعلیمی نظام – اس کے فائدے اور اسے مزید کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

سرگرمی: تقریباً 1500 الفاظ میں اس موضوع پر ایک مضمون تحریر کریں۔

والدین کے لئے:

عنوان1: آپ کے الفاظ آپ کے بچوں کی دنیا بناتے ہیں – حوصلہ افزائی کریں جیسا آپ ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔

سرگرمی: اپنے بچوں کے ساتھ ان کے مستقبل کے تعلق سے اپنے نقطہ نظر کو مشترک کرتے ہوئے ایک کہانی لکھیں۔ اس کا پہلا جملہ اپنے بچے کو لکھنے دیں۔ اس کے بعد آگے آپ لکھیں۔ (الفاظ کی حد: 1500 الفاظ)

عنوان2: اپنے بچے کے دوست بنیں – تناؤ کو دور رکھیں

سرگرمی: اپنے بچے کو ایک پوسٹ کارڈ لکھیں اور اسے بتائیں کہ وہ کیوں خاص ہیں۔ (الفاظ کی حد: 100 الفاظ)

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1712


(Release ID: 1699260) Visitor Counter : 278