وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 20 فروری کو ہونے والی نیتی آیوگ کی چھٹی گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 18 FEB 2021 7:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18 /فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 فروری 2021 کو صبح 10:30 بجے ہونے والی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی چھٹی میٹنگ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ کے ایجنڈے میں زراعت، بنیادی ڈھانچہ، مینوفیکچرنگ، فروغ انسانی وسائل، زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی اور صحت و غذائیت پر غور و خوض شامل ہے۔

گورننگ کونسل بین شعبہ جاتی، بین محکمہ جاتی اور وفاقی امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کراتی ہے۔ اس میں وزیراعظم، ریاستوں اور قانون ساز ادارے والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹی) کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر شامل ہوتے ہیں۔ چھٹی میٹنگ میں پہلی بار لداخ کو داخلہ ملے گا۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے طور پر شرکت ہوگی۔ اس بار ایڈمنسٹریٹروں کی سربراہی والے دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ میٹنگ میں گورننگ کونسل کے باعتبار عہدہ اراکین، مرکزی وزراء، وائس چیئرمین، اراکین اور نیتی آیوگ کے سی ای او اور بھارت سرکار کے دیگر سینئر اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1720


(Release ID: 1699257) Visitor Counter : 142