وزارت دفاع

بحریہ کے سیلر کی 12 سالہ بیٹی جیہ رائے نے آٹیزم اسپیکٹرم ڈس آڈر کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے 36 کلو میٹر تک تیراکی کی

Posted On: 18 FEB 2021 2:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18  فروری 2021،          بحریہ کے ایک سیلر مدن رائے  کی 12 سالہ بیٹی  جیہ رائے نے  17 فروری 2021 کو  باندرا۔ ورلی سی لنک سے  گیٹ وے آف انڈیا کی 36 کلو میٹر کی دوری تک  8 گھنٹے 40 منٹ تیر کر  تاریخ رقم کی ہے۔  جیہ رائے کا کیس آٹیزم  اسپیکٹرم ڈس آرڈر (اے ایس ڈی) کا ایک معروف کیس ہے اور انہوں نے  تیراکی کے اس کارنامے کو  آٹیزم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے وقف کیا ہے۔ انہوں نے  اپنا ریکارڈ قائم کرنے والا یہ کارنامہ  17 فروری 2021 کو  علی الصبح  تین بجکر 50 منٹ پر باندرا ۔ ورلی سی لنک سے  شروع کیا تھا اور  دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر گیٹ وے آف انڈیا  میں مکمل کیا۔ تیراکی کا یہ کارنامہ  سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا  کے ایک منظور شدہ ادارے سوئمنگ ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر  کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ یہ کارنامہ  نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت  کے فٹ انڈیا موومنٹ سے بھی تعلق رکھتا ہے ۔

سترہ فروری 2021 کو گیٹ وے آف انڈیا  میں انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مس جیہ رائے کو گریٹر ممبئی امیچیور ایکویٹک ایسو سی ایشن (جی ایم اے اے اے ) کی صدر محترمہ زریر اینڈ بالی والا نے  ٹرافی سے نوازا ۔

اس سے قبل  مس جیہ رائے نے 15 فروری 2020 کو  ایلی فینٹا آئی لینڈ سے گیٹ وے آف انڈیا تک  14 کلو میٹر کی دوری  3 گھنٹے 27 منٹ  اور 30 سیکنڈ میں پوری کی تھی اور کھلے سمندر میں  14 کلومیٹر تیراکی کرنے والے اے ایس ڈی سے  متاثرہ لڑکی  کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1THN5.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1707

                          


(Release ID: 1699189) Visitor Counter : 262