وزارت خزانہ

15ریاستوں نے  کاروبار کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کا عمل مکمل کیا


گجرات، اتر پردیش اور اترا کھنڈ، وہ تازہ ترین ریاستیں  ہیں، جنہوں نے اصلاحی عمل مکمل کیا ہے

ان ریاستوں کو  9  ہزار 905  کروڑ روپے  کے  اضافی قرض لینے کی اجازت  مل گئی ہے

Posted On: 17 FEB 2021 11:18AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍فروری: جن ریاستوں نے  کاروبار کو آسان بنانے  کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، ان کی تعداد اب  بڑھ کر  15 ہوگئی ہے۔ تین مزید  ریاستوں گجرات، اتر پردیش  اور اترا کھنڈ نے  اخراجات کے محکمے کی طرف سے مقررہ ،  کاروبار کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات  مکمل کرنے کی اطلاع دی ہے۔

صنعت  اور اندرونی تجارت  کی فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی طرف سے موصولہ  سفارشات  کی بنیاد پر ، اخراجات کے محکمے نے  ان تین ریاستوں کو اجازت دی ہے کہ وہ  کھلی  مارکیٹ  کے قرضوں کے ذریعے  9905 کروڑ روپے کے  اضافی مالی وسائل  اکٹھا  کرسکتی ہیں۔

اس سے پہلے  آندھرا پردیش ، آسام ، ہریانہ، ہماچل پردیش ، کرناٹک ، کیرالہ ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں بھی  ان اصلاحات کی  تکمیل کی خبر دی تھی، جس کی تصدیق  ڈی پی آئی آئی ٹی نے  کی تھی۔

کاروبار کو آسان بنانے  میں  سہولت پیدا کرنےسے متعلق اصلاحات کی تکمیل پر  ان 15  ریاستوں کو  38088  کروڑ روپے  کے اضافی  قرض  کی اجازت  دی گئی ہے۔ اضافی قرض  کی ریاست وار   رقم  مندرجہ ذیل ہے:

 

نمبر شمار

 ریاست

رقم (کروڑ میں)

1.

آندھرا پردیش

2,525

2.

آسام

934

3.

گجرات

4,352

4.

ہریانہ

2,146

5.

ہماچل پردیش

438

6.

کرناٹک

4,509

7.

کیرالہ

2,261

8.

مدھیہ پردیش

2,373

9.

اڈیشہ

1,429

10.

پنجاب

1,516

11.

راجستھان

2,731

12.

تمل ناڈو

4,813

13.

تلنگانہ

2,508

14.

اتر پردیش

4,851

15.

اترا کھنڈ

702

 

ملک میں  کاروبار کو  آسان بنانا ، سرمایہ  کاری  کے لئے دوستانہ  تجارتی ماحول کا  ایک اہم  عندیہ ہے۔ ای او ڈی بی میں  بہتری سے  سرکاری معیشت  کی  مستقبل میں  تیز رفتار ترقی  ہوسکے گی۔ لہذا  حکومت ہند  نے  مئی  2020  میں  اُن ریاستوں کو  اضافی قرض کی اجازت  دینے کا فیصلہ کیا تھا، جنہوں نے  کاروبار کو آسان بنانے میں سہولت پیدا کرنے کے مقصد سے اصلاحات کی تھیں۔

ابھی تک  18  ریاستوں نے  4 مقررہ  اصلاحات میں  سے کم سے کم  ایک  اصلاح  کی  ہے اور انہیں  اصلاح سے مربوط قرضوں کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں  سے 13  ریاستوں نے ایک ملک ایک راشن کارڈ نظام ، 15  ریاستوں نے  کا روبار کو آسان بنانے  کے لئے اصلاحات  ، 6  ریاستوں نے  مقامی اداروں کی اصلاحات ، 2  ریاستوں  نے  بجلی کے شعبے کی اصلاحات کی ہیں۔ ریاستوں کو  ، اصلاحات سے متعلق کُل اضافی قرض  کی  اجازت  ابھی تک 86417  کروڑ روپے  کی  دی جا چکی ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اس- ق ر)

(17-02-2021)

U-1652


(Release ID: 1698640) Visitor Counter : 225