سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

دویندر خلا ویلالر برادری کودرج فہرست ذاتوں کی فہرست سے نکالے جانے کی خبر کے بارے میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی وضاحت

Posted On: 15 FEB 2021 3:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15  فروری 2021،          سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزارت نے کہا ہے کہ  میڈیا میں  دویندر پھولا ویلالر برادری کو  درج فہرست ذاتوں کے زمرے سے  جلد ہی نکالے جانے   کی رپورٹیں آئی ہیں وہ پوری طرح غلط  معلومات پر مبنی ہیں۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ یہ خبر گمراہ کن ہے اور اس سے حقیقی صورتحال ظاہر نہیں ہوتی۔اس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ  نے  7 درج فہرست ذاتوں دویندر کلا ویلالر کے زمرے میں شامل کئے جانے کے لئے منظوری دی ہے جو کہ تمل ناڈو کی  درج فہرست ذاتوں کی فہرست میں شامل ہوگا ۔ اس لئے  یہ بیان کہ انہیں  درج فہرست ذاتوں کے زمرے سے نکال دیا گیا ہے اور او بی سی بنایا جائے گا، پوری طرح غلط ہے اور  یہ واضح کیا جاتا ہے کہ اس  بیان سے صحیح صورتحال ظاہر نہیں ہوتی۔

وزارت نے یہ وضاحت  بھی کی ہے کہ  سات درج فہرست ذاتوں کو  دویندر کلا ویلالر،  جو کہ تمل ناڈو  کی درج فہرست ذاتوں کی فہرست میں شامل ہے، کے  زمرے میں لانے کے لئے ایک بل پہلے ہی لوک سبھا میں پیش کیا جاچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1578

                          



(Release ID: 1698242) Visitor Counter : 130