عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

خاندانی پنشن کی ادائیگی کی حد 45,000 روپے سے بڑھ کر1,25,000 روپے ماہانہ ہوگئی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 12 FEB 2021 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12،فروری، 2021: شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خاندانی پنشن میں بہتری لائی گئی ہے اور اس کی ادائیگی کی حد 45000 روپے سے بڑھ کر 125000 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ریٹائرڈ ملازمین کے کنبہ کے افراد کی زندگی آسان ہوگی اور انہیں مناسب مالی تحفظ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودی کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے اس رقم کے معاملے میں وضاحت جاری کی ہے جس میں ایک بچہ اپنے والدین کی موت پر کنبہ پنشن کی دو قسطیں نکالنے کا حقدار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اب ایسی دو قسطوں کی کل رقم 125000 سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے۔ یہ پچھلی حد سے ڈھائی گنا زیادہ کا اضافہ ہے۔

مرکزی سول سروس (پنشن) ضوابط 1972 کے ضابطہ 54 کے ضمنی ضابطہ 11 کے مطابق اگر شوہر اور بیوی دونوں سرکاری ملازمت میں ہیں اور اس اصول کے تحت آتے ہیں، تو ان کی موت کی صورت میں، ان کا زندہ رہ جانے والا بچہ اپنے ماں باپ کی دو فیملی پنشن پانے کا حقدار ہوگا۔ اس سے قبل کی ہدایتوں میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایسے معاملات میں دو خاندانی پنشنوں کی کل رقم 45000 روپے ماہانہ اور 27000 روپے ماہانہ یعنی بالترتیب 50 فیصد اور 30 ​​فیصد کی شرح سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یہ شرح چھٹے پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق زیادہ سے زیادہ 90000 روپے تنخواہ کے تناظر میں طے کی گئی تھی۔

اب جبکہ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق اب زیادہ سے زیادہ تنخواہ بڑھ کر 250000 روپے ماہانہ ہو گئی ہے تو مرکزی سول سروس پنشن کے رول 54 (11) کے مطابق اب یہ رقم 250000 روپے کا 50 فیصد یعنی 125000 اور 250000 روپے کا 30 فیصد یعنی 75000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ وضاحت مختلف وزارتوں/محکموں سے موصولہ حوالوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔ موجودہ ضابطوں کے مطابق اگر والدین سرکاری ملازم ہیں اور ان میں سے ایک ملازمت کے دوران یا ریٹائرمنٹ کے بعد فوت ہوجاتا ہے تو میت کے سلسلے میں خاندانی پنشن زندہ بچ جانے والے شریک حیات کو ادا ہوگی اور شریک حیات کی موت کی صورت میں زندہ بچ جانے والے بچے کو دیگر اہلیت کی شرائط کی تکمیل سے مشروط والدین کے سلسلے میں دو خاندانی پنشن دی جائے گی۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1462



(Release ID: 1697647) Visitor Counter : 133