کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایم سی اے -21 ورژن 3.0 کو مالی سال 22-2021 کے دوران  لانچ  کیا جائے گا

Posted On: 05 FEB 2021 3:29PM by PIB Delhi

مالی سال 22-2021  کے دوران  کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) ڈیٹا کے تجزیہ سے چلنے والے ایم سی اے -21 ورژن 3.0 کو لانچ کرے گی۔ اس ورژن میں  ای- قانونی  فیصلہ ،  ای- مشاورت اور  تعمیل کے انتظام کے لئے اضافی ماڈیول ہوں گے۔ ایم سی اے – 21 نظام  حکومت ہند کا پہلا  مشن موڈ  ای- گورننس پروجیکٹ ہے۔

ایم سی اے – 21  ورژن 3.0  ٹیکنالوجی سے چلنے والا  پروجیکٹ ہے اور  مستقبل کی ضروریات کے  موافق ہے، جس کے  نفاذ کو  مضبوطی فراہم کرنے، کاروبار میں آسانی کو  فروغ دینے ،  استعمال کرنےو الے کے تجربے کو  بہتر بنانے  اور ریگولیٹرس کے درمیان  ڈیٹا کو  بغیر  کسی رکاوٹ کے  مربوط کرنے  اور  ڈیٹا کے لین دین کی  سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے  تیار کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت  بہتر  تجزیہ کے لئے  بڑے پیمانے پر  پیمائش کی سہولت  اور   اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ  مائیکرو سروس آرکیٹکچر کی سہولت  فراہم کی جائے گی۔

دنیا کے  بہترین طور طریقوں  اور  اے آئی اور  ایم ایل جیسی  ابھرتی ہوئی تکنیکوں کو  شامل کرتے ہوئے  ایم سی اے – 21  ورژن 3.0  کا  وژن ہے- بھارت  کے کارپوریٹ ریگولیشن  کے ماحول میں تبدیلی لانا۔ مالی سال 22-2021  کے دوران لانچ کئے جانے والے  ایم سی اے – 21  کے  اہم  عناصر  درج ذیل ہیں:

ای- جانچ: ایم سی اے  ایک مرکزی جانچ مرکز  قائم کرنے کے عمل میں  ہے جو  ایم سی اے – 21  رجسٹری پر  کارپوریٹ کے ذریعے  داخل کئے گئے  سیدھے عمل (ایس  ٹی پی)  فارموں کی  چھان بین کرے گا اور ان کمپنیوں کی نشان دہی کرے گا، جن کی  گہرائی سے جانچ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ای-قانونی فیصلے:  کمپنی رجسٹرار (آر او سی) اور ریجنل ڈائریکٹر  (آر ڈی)  کے ذریعے کئے جانے والے فیصلے عمل میں  بڑھتے معاملوں کا  نظم ونسق کرنے کے لئے ای-قانونی ماڈیول کا تصور کیا گیا ہے۔ صارفین کی سہولت کے لئے فیصلے کے پورے عمل کو  ڈیجیٹل شکل دی جائے گی۔ یہ  وابستگان کے ساتھ  آن لائن سماعت  منعقد کرنے  اور الیکٹرانک طریقے سے  فیصلہ  کرنے کا  ایک پلیٹ فارم  مہیا کرے گا۔

ای-مشاورت:  مجوزہ ترامیم  اور  مسودے کے ضابطوں وغیرہ پر  لوگوں سے  صلاح ومشورے  کے موجودہ عمل کو  خود کار بنانے اور اسے بہتر  کرنے کے لئے ایم سی اے – 21  ورژن 3.0 ،  ای- مشاورت ماڈیول  کی شکل میں  ایک آن لائن  پلیٹ فارم  مہیا کرے گا، جس میں مجوزہ ترمیم  ؍ مسودہ قانون  وغیرہ  ایم سی اے کی ویب سائٹ پر  دستیاب کرائے جائیں گے۔ صارفین اپنے خیالات اور مشورے  ڈیجیٹل شکل میں دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ  ایم سی اے کے سلسلے میں  درج بالا  نظام  اے آئی سے چلنے والا  جذبے کا تجزیہ ، وابستگان کے  مشوروں کا مجموعہ اور درجہ بندی  اور اس کی بنیاد پر  رپورٹ تیار کرنے کی سہولت  بھی  فراہم کرے گا۔

تعمیل کے لئے مینجمنٹ سسٹم ( سی ایم ایس): سی ایم ایس  تعمیل نہیں کرنے والی کمپنیوں؍ ایل ایل پی کی  شناخت کرنے، ڈفالٹ کرنے والی کمپنیوں؍ ایل ایل پی کو  ای- نوٹس جاری کرنے، ایم سی اے کے اندرونی  صارفین کو احتیاط سے متعلق  خبر دینے وغیرہ میں ایم سی اے کی مدد  کرے گا۔ سی ایم ایس  ضابطہ پر مبنی  تعمیل کی جانچ کرنے کے لئے  ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم  ؍ حل کے طور پر کام کرے گا، جس میں  کارپوریٹ کے  مؤثر نظم ونسق کے لئے  ایم سی اے کے ذریعے  ای- نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

ایم سی اے لیب: ایم سی اے – 21 وی- 3 میں  چیٹ باٹ  پر مبنی ہیلپ ڈیسک،  موبائل ایپ ، انٹریکٹیو یوزر  ڈیش بورڈ ،  صارفین کے بہتر  تجربہ سے  جڑی یو آئی  ؍ یو ایکس  ٹیکنالوجی  اور اے پی آئی  کے ذریعے  ڈیٹا کی  آسانی سے ترسیل  کی بھی سہولت  ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ق ت۔  ق ر

U.NO. 1454

 

 

 


(Release ID: 1697360) Visitor Counter : 216