پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایل پی جی سلینڈروں پر چھوڑ ی گئی سبسڈی

Posted On: 10 FEB 2021 1:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10: فروری 2021: تیل مارکیٹنگ کی کمپنیوں ( او ایم سی ) نے خبردی ہے کہ یکم فروری 2021 تک 1.08 کروڑایل پی جی کے صارفین نے اپنی سبسڈی  لینا ختم کردیا ہے۔

ملک میں ایل پی جی سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  ،  بین الاقوامی مارکیٹ میں متعلقہ مصنوعات  کی قیمتوں سے  منسلک ہیں البتہ  حکومت،  سبسڈی شدہ  گھریلو ایل پی جی  کے لئے صارف کی  متاثر ہ قیمت کومعتدل بناتی  ہے اور صارفین   کو  یہ منصوعات، سبسڈی  شدہ نرخوں   پر دستیاب کراتی ہے۔سبسڈی شدہ گھریلو  ایل پی جی پر سبسڈی میں  ، بین الاقوامی منڈی میں مصنوعات کی قیمتوں  میں  اتارچڑھاؤ اور سبسڈی سے متعلق سرکار کے فیصلے کے مطابق  کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ایک تحریر ی جواب میں فراہم کی ۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

(11-02-2021)

U- 1374

 


(Release ID: 1697024) Visitor Counter : 210