صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہر ش وردھن نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے ذریعہ مختلف ٹرانسپورٹ یونینوں کو ماسک اور صابن تقسیم کرنے کے ایک پروگرام کی صدارت کی


انہوں نے کہا ’’ٹیکہ آ گیا ہے اور اس کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ ہم لاپرواہ ہوجائیں، یہاں تک کہ ہم سبھی کو اس وقت بھی اور مستقبل میں بھی تمام احتیاطی تدابیر کی تعمیل کرتے رہنا چاہئے

Posted On: 08 FEB 2021 4:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 فروری 2021/ صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے سربراہ  ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج مختلف ٹرانسپورٹ یونینوں کو ماسک اور صابن تقسیم کئے جانے کے    ایک پروگرام کی  صدارت کی۔

پروگرام کے آغاز میں  ڈاکٹر ہر ش وردھن نے اس کوشش پر  خوشی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا، ’’کووڈ19 وبا سے مقابلے کے لئے کی جانے والی پہلوں کے سلسلہ میں   ماسک تقسیم کئے جانے کی  اس کوشش کا حصہ بننے سے  مجھے خوشی ہورہی ہے۔ یہ ملک  بھر میں اسی طرح کے ماسک تقسیم کرنے کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔  دہلی میں بھی ریلوے اسٹیشن   سبزی منڈیوں سمیت تمام مختلف مقامات پر   ہم نے اسی طرح سے  ماسک تقسیم کئے ہیں۔  یہ سمجھتے ہوئے کہ  ان مقامات پر  انفیکشن کے سب سے زیادہ  امکانات ہیں۔

 انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اور کووڈ سے مقابلے کے لئے مناسبب احتیاطی تدابیرکی ضرورت پر   زور دیتے ہوئے ، یہاں تک کہ ٹیکہ تیار ہونے کے باوجود، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مجھے  یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ  ہندستان نے کووڈ مخالف ٹیکہ    اپنے ہی ملک میں  تیار کیا ہے اور اسے تسلیم  کیا گیا ہے ۔حکومت ہند نے دنیا کے سب سےبڑی  ٹیکہ کاری مہم   کا آغاز کردیا ہے۔ لیکن ٹیکہ آگیا ہے کہ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ سبھی لاپرواہ ہوجائیں۔  بلکہ ہم سبھی کو اس وقت بھی اور مستقبل میں بھی  اس سے حفاظت کے لئےاحتیاطی تدابیر  کو جاری رکھنا ہوگا ۔اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے ذریعہ ماسک تقسیم کئے جانے کی مہم جاری رکھنا قابل تعریف ہے۔

ماسک اور صاب تقسیم کی ان کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ماسک کی تقسیم ، ماسک کے استعمال اور  صابن کی تقسیم  ہاتھوں کی صفائی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔  انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر چلنے والے   مختلف ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیور اور ان کے معاون  ملک کے مختلف حصوں میں گھومتے رہتےہیں  ایسے میں  ان کے  اس  انفیکشن کی   زد میں آنے کا  امکان  بنا رہتا ہے۔  انڈین ریڈ کراس سوسائٹی  کے ذریعہ   ماسک کی تقسیم سے کوڈ -19 کے انفیکشن سے بچنے میں انہیں بڑی مدد ملے گی۔

ہندستان میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں   بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے روشنی ڈالی کہ   کووڈ-19 کی صورتحال میں  سدھار مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ   ہندستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے   جہاں  اس بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔  سرگرم معاملے بھی  مسلسل کم ہورہے ہیں اور آج تک کی تازہ صورتحال کے  مطابق  اس وقت ملک میں کل سرگرم معاملے 1.48 لاکھ ہیں۔ جنوری 2020 میں جہاں ہمارے پاس   کووڈ-19 کی جانچ کے لئے محض  ایک تجربہ گاہ تھی، وہیں اس وقت  ہم 2373 لیبارٹریز میں   اس کی جانچ کررہے ہیں۔  ہمارے پاس 1 دن میں 10 لاکھ سے زیادہ   کووڈ-19 کی جانچ کرنے کی صلاحیت آگئی ہے۔   ہم نے اب تک کل 20 کروڑ  کووڈ-19 کی جانچ  کرلی ہے ۔ انہوں نے یہ سب   ’ حکومت کی سرگرم کوششوں‘‘ اور ’’سماج  کی مجموعی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔

مرکزی و زیر نے کہاکہ ہندستان ماسک، پی پی ای کٹ اور وینٹی لیٹر وغیرہ کی مینوفیکچرنگ کے معاملے میں اب نہ صرف خود مختار ہوگئی ہے بلکہ اب ہماری    صلاحیت  برآمد کرنے کی   ہوگئی ہے۔ اب تک 58 لاکھ سے زیادہ   مستفدین  کو ٹیکےلگائے جاچکے ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  دنیا کی سب  سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا تھا اور ملک کے تمام   صحت کارکنان سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی تھی۔ ہم نے فروری سے صف اول کے    کارکنان کی بھی   ٹیکہ کاری شروع کردی ہے۔

ٹیکے سے وابستہ غلط اطلاعات یا خبروں اور افواہوں سے بچنے کے بارےمیں بات کرتے ہوئے  ڈاکٹر ہر ش وردھن نے کہاکہ  کئی لوگ ہیں جو اس ٹیکہ کے سلسلہ میں غلط معلومات اور افواہیں پھیلا رہے۔ انہوں نے کہاکہ   میں نئے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ  ایسی  افواہوں پر یقین بالکل بھی نہ کریں۔

 اس موقع پر  انڈین ریس ریڈ کراس سوسائٹی  کے  جنرل سکریٹری جناب آر کے جین اور ٹرانسپورٹ یونینوں کے   نمائندگا ن بھی موجود تھے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1300

 



(Release ID: 1696363) Visitor Counter : 175