وزارت خزانہ
مزید چار ریاستوں نے کاروبار میں آسانی کی اصلاحات مکمل کرلیں:5034 کروڑ روپے کے اضافی قرضوں کی اجازت ملی
اب تک بارہ ریاستوں نے کاروبار میں آسانی کی اصلاحات پر عمل درآمد کیا ہے اور 28 ہزار 183 کروڑ کے اضافی قرضوں کی اجازت حاصل کی ہے
Posted On:
06 FEB 2021 11:59AM by PIB Delhi
نئی 7 فروری 2021:مزید چار ریاستوں –آسام ،ہریانہ، ہماچل پردیش اور پنجاب وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کی جانب سے لائی گی کاروبار میں آسانی کی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ اس طرح یہ ریاستیں اضافی مالی وسائل اکٹھا کرنے کی مجاز ہوگئی ہیں اور انھیں اوپن مارکٹنگ قرضوں کے ذریعہ اضافی پانچ ہزار 34 کروڑ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔
یہ چار ریاستیں ہیں۔ آسام، ہریانہ، ہماچل پردیش اور پنجاب۔ اس طرح کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحت نافذ کرنے والی ریاستوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل آندھراپردیش ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اڑیشہ ،راجستھان تمل ناڈو اور تلنگانہ نے بھی ان اصلاحات کی تکمیل کی اطلاع دی تھی۔
اصلاحات کے نفاذ کی تکمیل پر ان ریاستوں کو 28 ہزار 183 کروڑ روپے کے اضافی قرضے لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہر ریاست کو اضافی قرضے لینے کے لئے منظور شدہ رقومات کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
شمارہ نمبر
|
ریاست
|
رقم (کروڑ روپے میں)
|
1.
|
آندھراپردیش
|
2525
|
2.
|
آسام
|
934
|
3.
|
ہریانہ
|
2146
|
4.
|
ہماچل پردیش
|
438
|
5.
|
کرناٹک
|
4509
|
6.
|
کیرالہ
|
2261
|
7.
|
مدھیہ پردیش
|
2373
|
8.
|
اڑیشہ
|
1429
|
9.
|
پنجاب
|
1516
|
10.
|
راجستھان
|
2731
|
11.
|
تمل ناڈو
|
4813
|
12.
|
تلنگانہ
|
2508
|
کاروبار میں آسانی ملک میں سرمایہ کار کے لئے سازگار ماحول کا ایک اہم اشارہ ہے۔ معیشت کی مستقبل میں تیز رفتار ترقی کی جاسکے گی۔ حکومت ہند نے مئی 2020 میں ریاستوں کو اضافی قرضے لینے کی منظوری کو ان ریاستوں سے منسلک کردیا جنھوں نے کاروبار میں آسانی کی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ اس زمرے میں یہ اصلاحات شامل ہیں۔
- ضلع کی سطح کے بزنس ریفارم ایکشن پلان کے پہلے تخمینے کی تکمیل
- مختلف قوانین کے تحت بزنس کے رجسٹریشن منظوری لائسنس کی تجدید کی شرط کو ختم کرنا
- ایکٹ کے تحت کمپیوٹر ائزڈ سنٹرل اچانک معائنے کرنا جس میں انسپکٹروں کو مرکزی طور پر الاٹ کیا جاتا ہے۔ بزنس کے مالک کو معائنے کے لئے پیشگی اطلاع دی جاتی ہے اور معائنے کی رپورٹ 48 گھنٹے کے اندر دینی ہوتی ہے۔
کووڈ-19 عالمی وبا کے سبب سامنے آئے آزمائشی حالات سے نمٹنے کے لئے وسائل کی ضرورتوں کے پیش نظر حکومت ہند نے سترہ مئی 2020 کو ریاستوں کو قرضے لینے کی حد میں ان کی GSDPکے دو فی صدی کا اضافہ کردیا۔ اس کا نصف حصہ ریاستوں کے ذریعہ شہریوں پر مرکوز اصلاحات سے منسلک تھا۔
اب تک 17 ریاستیں چار اصلاحات میں سے کم از کم ایک اصلاح نافذ کرچکی ہیں اور اصلاحات سے منسلک قرضے حاصل کرنے کی اجازت انہیں مل گئی ہے۔ ان میں سے بارہ ریاستوں نے ایک ملک ایک راشن کارڈ نظام پر عملدرآمد کیا ہے، 12 ریاستوں نے کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات کی ہیں5 ریاستوں نے بلدیاتی اصلاحات کی ہیں اور دو ریاستوں نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات نافذ کی ہیں۔ اصلاحات سے منسلک اضافی قرضوں کی اجازت کے ضمن میں اب تک ریاستوں کی مذکورہ رقم 74 ہزار 773 کروڑ ہیں۔
****
U No. 1268
م ن۔رف۔ س ا
Dated 07.02.2021
(Release ID: 1696064)
Visitor Counter : 166