قبائیلی امور کی وزارت
دلی ہاٹ کے ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں شمال مشرق کی جھلک
ہفتہ کے آخر میں روایتی دستکاری کی نمائش کے لیے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے
Posted On:
06 FEB 2021 11:43AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 06 فروری 200 سے زیادہ منفرد قبائل کا گھر ، شمال مشرقی ملک کا سب سے متنوع اور متحرک علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں کے اسٹال ، مصنوعات کا ایک وسیع سلسلہ کی نمائش کرتے ہوئے دلّی ہاٹ میں اس وقت جاری ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں قابل فخر مقام حاصل کر رہے ہیں۔
شمال مشرقی کے قبائل کی اپنی ایک متمول دستکاری کی روایت ہے ، جو ان کی فطری سادگی ، انفرادیت اور شناخت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس بھرپور روایت کی ایک جھلک کی یہاں نمائش کی جا رہی ہے۔ سوت یا زری سے بنی بہتربوڈو بنائی ہوں ، ریشم کے مشہور کپڑے ، ناگالینڈ اور منی پور سے گرم کپڑے اور بنے ہوئے شال یا آسام سے خوبصورت بانسوں کی کاریگری میں ٹوکریاں، بینت کی کرسیاں، پین اور لیمپ اسٹینڈ یا ایسی نامیاتی قدرتی پیداوار جیسے شہد ، مسالے اور جڑی بوٹیوں جیسے عمدہ مدافعتی صلاحیت بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں ، اس قومی مہوتسو میں سب کچھ دستیاب ہیں۔
بوڈو خواتین بنکروں کو اس علاقے کی سب سے بہترین بنکروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ ان بنکروں کو ان کی گھریلو بنائی کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ ان بنکروں کا کام پہلے سے چل رہے کپڑوں اور دوکھونا تک ہی محدود تھا لیکن اب ان کی مصنوعات کی حد میں توسیع ہوگئی ہے۔ آپ کرتے ، کپڑے ، یا اوڑھنی ، شال ، مفلر اسکٹ ، ٹاپ اور کرتی نیز دیگر لوازمات مل سکتے ہیں۔ آسام کے موگا ریشم سے بنی ساڑیاں، میخالہ چادر ، خوبصورت کڑھائی والے بلاؤز ، بچوں کے لیے بنی ہوئی ٹوپی ، بوٹیاں اور سکّم اور منی پور کے پاؤچ بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
شمال مشرق کے قبائلی اب بھی پرانے بیک اسٹریپ لوم کا استعمال کرتے ہوئے بنائی کرتے ہیں اور آپ اسی طرح کی خوبصورت بنائی کا استعمال کر کے تیار کیے گئے دستکاری والے تھیلے ، تکیے کا خول اور پاؤچ حاصل کرسکتے ہیں۔ بنائی میں استعمال کیے گئے ڈیزائن فطرت سے متاثر ہیں اور وہ بہترین ، پائیدار اور آرام دہ ہیں۔ ایک اور خاص بات منی پور کے غیر معمولی گاؤں لونگ پی میں تھونگ ناگا قبائل کے ذریعہ بنائے گئے مٹی کے برتن ہیں۔ بھورے کالے برتن، کیتلی ، مگ ، کٹورے اور ٹرے کے ساتھ اسٹال اس مہوتسو میں اپنی منفرد شناخت بنا رہے ہیں۔ ان کے بارے میں غیر معمولی بات یہ ہے کہ وہ اپنی مٹی کے برتن بنانے میں کمہار کے چاک کا استعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ مٹی کے برتن کو شکل دینے کے لیے ہاتھ سے کچھ سانچوں کا استعمال کرتے ہیں۔
یہاں آنے والوں کو چاول مختلف قسمیں جیسے آسام کے جوہا چاول جیسے عمدہ نوعیت کے نامیاتی کھانے کی اشیاء بھی مل سکتی ہیں۔ ان میں منی پور کے سیاہ چاول؛ دالیں ، مصالحے جیسے سکم کی بڑی الائچی ، میگھالیہ کی دار چینی ، میگھالیہ کی مشہورلاکا ڈانگ ہلدی اور مشہور ناگا مرچ شامل ہیں۔
ان سب کے علاوہ ، آپ شمال مشرق کچھ مستند کھانوں کا بھی ذائقہ لے سکتے ہیں۔
شمال مشرق کے قبائلی عوام کی متحرک اور انوکھی ثقافت کا تجربہ کرنے کے لئےآدی مہوتسو دیکھنے کے لیے جانا ایک اچھا تجربہ ہے۔
آدی مہوتسو - قبائلی دستکاری ، ثقافت اور تجارت کے روح سے متعلق ایک جشن 15 فروری 2020 کو صبح 11 بجے سے شام 9 بجے تک دہلی ہاٹ ، آئی این اے ، نئی دہلی میں جاری ہے۔
آئندہ 6 اور 7 فروری کے ہفتے کے آخر میں کچھ دلچسپ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں ایک فیشن شو کا انعقاد روایتی دستکاری کاریگر محترمہ روما دیوی اور مشہور ڈیزائنر محترمہ رینا ڈھاکہ کی تخلیقات کے ساتھ کیا گیا ہے۔
آدی مہوتسو ایک سالانہ پروگرام ہے جو 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ میلہ ملک بھر میں قبائلی برادریوں کے متمول اور متنوع دستکاری ، ثقافت کے ساتھ لوگوں کو ایک ہی جگہ پر واقف کرانے کی ایک کوشش ہے۔ تاہم ، وبائی بیماری کی وجہ سے ، میلے کا 2020 ایڈیشن منعقد نہیں ہوسکا۔
پندرہ دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں 200 سے زیادہ اسٹالوں کے ذریعے قبائلی دستکاری ، آرٹ ، پینٹنگ ، کپڑے ، زیورات کی نمائش کے ساتھ ساتھ فروخت کرنے کی بھی سہولت ہے۔ اس میلے میں ملک بھر سے 1000 کے قریب قبائلی کاریگر اور فنکار حصہ لے رہے ہیں۔
وزارت قبائلی امور کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) قبائل کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنے والی نوڈل ایجنسی کے طور پر ، متعدد اقدامات انجام دے رہا ہے جو قبائلی عوام کی آمدنی اور معاش کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ قبائلی لوگوں کی زندگی کا تحفظ اور روایت کو محفوظ کرنے کے لیے بھی یہ ادارہ کام کر رہا ہے۔ آدی مہوتسو ایک ایسی پہل ہے جو ان برادریوں کی معاشی بہبود کو اہل بنانے اور انہیں ترقی کے قومی دھارے کے قریب لانے میں مدد کرتا ہے۔
آدی مہوتسو میں جائیں اور "ووکل فار لوکل " یعنی مقامی مصنوعات کے زبانی تحریک سے جڑیں اور قبائلی مصنوعات خریدنے کے لیے آگے آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-1257
(Release ID: 1695986)
Visitor Counter : 208