کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں پہلے ہند۔ یورپی یونین کے اعلی سطحی مذاکرات کا انعقاد
Posted On:
06 FEB 2021 9:36AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 06 فروری وزیر صنعت و تجارت جناب پیوش گوئل اور یوروپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر اورٹریڈ کمشنر جناب ویلڈیس ڈومبروسکس کی زیر صدارت 5 فروری 2021 کو پہلا اعلی سطحی مذاکرات (ایچ ایل ڈی) منعقد ہوا۔
اس مذاکرات کا قیام جولائی 2020 میں منعقدہ 15 ویں ہندوستان-یوروپی یونین کے لیڈ کے سربراہی اجلاس میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے سلسلے میں وزارتی سطح کی رہنماکمیٹی تشکیل دینا تھا۔
ایچ ایل ڈی میں تبادلہ خیال کے دوران وزراء نے کووڈ-19 کے بعد کے دور میں عالمی سطح پر تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا جس کے لیے باقاعدہ طور پر میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔ اس کا مقصداس مشکل گھڑی میں کاروباریوں کو فوری سہولت فراہم کرانا ہے۔
وزراء نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے معاملات کی میزبانی پر اتفاق رائے تک پہنچنے کی غرض سے اگلے تین ماہ میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس کے لیے دوطرفہ باضابطہ مذاکرات – باہمی تعاون کے مزید امکانات دریافت کرنے کے لئے ایک ہند یوروپی کثیرجہتی مذاکرات وغیرہ پر زور دیا گیا۔
ایک اہم قدم کے طور پر دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کو از سر نو شروع کرنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے ساتھ شروع کرنے کے لیے باقاعدہ بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزراء نےاس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ از سر نو ہندوستان اور یورپی یونین کی تجارتی اور اقتصادی شراکت کے بارے میں اعتماد اور وابستگی مکمل طور پر بحال کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض (
U-1232
(Release ID: 1695846)
Visitor Counter : 228