صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

آج بھارت محض ایک منڈی نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے لیے زبردست مواقع کی سرزمین ہے جس میں دفاعی سیکٹر بھی شامل ہے: صدر جمہوریہ جناب کووند


صدر جمہوریہ ہند نے ایرو انڈیا21 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 05 FEB 2021 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5 فروری ،2021، صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ آج بھارت محض ایک منڈی نہیں ہے بلکہ وہ پوری دنیا کے لیے زبردست مواقع کی سرزمین ہے جس میں دفاعی سیکٹر بھی شامل ہے۔ وہ آج (5 فروری 2021) بینگلورو میں ایرو انڈیا 21 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایرو انڈیا 2021 عالمی سطح پر دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت کا ایک بین ثبوت ہے۔ اس تقریب نے ظاہر کردیا ہے کہ بھارت کی صلاحیتوں میں عالمی اعتماد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ پچھلے 6 برسوں کے دوران بھارت میں جن اصلاحات کی شروعات ہوئی ہے وہ دفاع اور ایرواسپیش کے شعبوں میں سرمایہ کاروں اور نجی کمپنیوں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ہم نے بہت سے پالیسی اقدامات کئے ہیں جن  کا مقصد بھارت کو دفاعی سیکٹر میں سب سے بڑے ملکوں میں شامل کرنا ہے اور  اس میں دو مقاصد کارفرما ہیں یعنی خودکفالت اور برآمدات کا فروغ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت’کاروبار میں آسانی‘ کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے تاکہ مال تیار کرنے والوں کی  بھارت میں یونٹ قائم کرنے کے حوصلہ افزائے ہوسکے۔ دفاعی سیکٹر میں مسلسل نرمی کی جارہی ہے۔ بہت سی اشیا کے لیے سائنسی لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔ صنعتی لائسنس اور برآمدات کی اجازت کے عمل کو آسان بنادیا گیا ہے اور اسے آن لائن کردیا گیا ہے۔ دفاعی صنعتوں کے قیام میں آسانی کے لیے اور ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے کے لیے اترپردیش اور تمل ناڈو کی ریاستوں میں دو دفاعی کوریڈوس قائم کردیئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ ان تمام کوششوں سے ملک میں روزگار کے زبردست مواقع پیدا ہوں گے اور بھارت کو ان کوششوں کے ذریعے دفاعی پیداوار کے معاملے میں خودکفالت کی راہ پر آگے لے جایا جاسکے گا۔

’اضافہ شدہ امن، سکیورٹی اور بحر ہند میں تعاون‘کے موضوع پر انڈین اوشن ریجن (آئی او آر) کے وزرائے دفاع کی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے جو ایرو انڈیا 2021 کے موقع پر منعقد کی گئی، صدر جمہوریہ نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ سے ہی عالمی امن اور ترقی کی سرگرم وکالت کی ہے۔ آئی او آر اپنے قدرتی وسائل اور اسٹرٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ایک اہم علاقہ ہے۔ ہم نے ایس اے جی اے آر(ساگر) کا خیال پیش کیا جس کا مطلب ہے ’علاقے میں سب کے لیے سکیورٹی اور ترقی‘ اس کا مقصد بحرہند کے علاقے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ بات بڑی اہم ہے کہ آئی او آر کے ممالک سیاسی، اقتصادی، کلچرل اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ ہی انسان دوستی کی امداد اور بحران سے راحت رسانی کے معاملے میں منصوبہ بندی اور تعاون کے لیے آئی او آر کے تمام ملکوں کے ساتھ اپنی مہارت اور وسائل میں شراکت داری کے لیے تیار رہا ہے۔ ساگر -1 کی کارروائی کے تحت ہم اپنے پڑوسیوں تک پہنچے اور طبی ٹیموں، ادویات نیز جانچ  کٹوں، وینٹی لیٹروں، ماسک، دستانوں اور دیگر طبی سامان کی فراہمی کے ساتھ ان کی مدد کی ہے۔ اپنی ویکسین کی پیداوار اور فراہمی کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے بھارت کے وعدے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ،تاکہ کووڈ-19 وبائی بیماری کے خلاف جد وجہد میں پوری انسانیت کی مدد کی جاسکے، دوست  پڑوسی ملکوں کے لیے گرانٹ اسسٹنس کے تحت سپلائی پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1226



(Release ID: 1695801) Visitor Counter : 162