نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے اختراعاتی اشاریہ کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا
دہلی نے کل ملاکر فہرست میں اول مقام حاصل کیا، چنڈی گڑھ نے بہتر پیش رفت کی، کرناٹک اور ہماچل پردیش نے اپنے زمرے میں اہم مقام حاصل کیا
Posted On:
20 JAN 2021 6:32PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ نے آج ایک ورچوول تقریب میں بھارتی اختراعاتی اشاریہ کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا۔ رپورٹ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی اختراعاتی صلاحیتوں اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اشاریہ کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2019 میں جاری کیا گیا تھا۔
بھارتی اختراعاتی اشاریہ 2020 کو نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال، ممبر زراعت ڈاکٹر رمیش چند، سی ای او امیتابھ کانت، مشیر(سائنس اور ٹیکنالوجی) نیرج سنہااور مقابلہ جاتی ادارے کے صدر ڈاکٹر امت کپور کی موجودگی میں جاری کیا۔
اس تقریب میں سائنس اور صنعتی تحقیقاتی محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے، بائیو ٹیکنالوجی محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ اور ارضیاتی سائنس وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم این راجیون، وزارت مواصلات کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھارولا اور وزارت شماریات اور پروگراموں کا نفاذ کے سکریٹری ڈاکٹر چھترپتی شیواجی سمیت دوسرے کئی شخصیات نے شرکت کی۔
دوسرے ایڈیشن میں بھی اشاریہ نے پایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان مقابلہ کی سطح بلند تھی، جو کہ انہیں اہل بنانے کے اسباب کے سال در سال مسلسل اصلاح کے ساتھ ساتھ اختراعاتی مظاہرے کےلیے ضروری ہے۔
اہم ریاستوں کی فہرست میں کرناٹک اول مقام پر اپنا قبضہ بنائے رکھا، جبکہ تمل ناڈو کو پیچھے چھوڑ کر مہاراشٹر دوسرے مقام پر پہنچ گیا۔ تلنگانہ، کیرالہ، ہریانہ، آندھراپردیش، گجرات اور پنجاب فہرست میں اعلی 10 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ کرناٹک میں یہ حصولیابی صنعتی مالیاتی سودوں، اندراج شدہ جغرافیائی اشاریہ اور اطلاعات ومواصلات کے برآمدات میں اضافے کے سبب حاصل کی۔ کرناٹک کے اعلی غیرملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) نے ریاست کی اختراعاتی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ چار جنوبی ریاستوں کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ اور کیرالہ نے اس سال اہم ریاستوں کی فہرست کے تحت اعلی پانچ مقام میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ کل ملا کر دہلی نے اپنی پہلی رینک برقرار رکھی، جبکہ چنڈی گڑھ نے 2019 کے بعد ایک بڑی چھلانگ لگائی اور اس سال دوسرے مقام پر آگیا۔ شمال مشرق/ پہاڑی ریاستوں زمرے کے تحت ہماچل پردیش اس سال دوسرے مقام سے اچھل کر اعلی رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ 2019 میں اس زمرے میں اعلی مقام حاصل کرنے والا سکم چوتھے مقام پر پھسل گیا۔
اختراعات ان پٹ کو پانچ اہم معیارات اور آؤٹ پٹ کو دو کارکردگی معیار کے توسط سے ناپا گیا۔ ہیومن کیپٹل، انویسٹمنٹ ، نالج ورکرس، بزنس انوئرمنٹ، سیفٹی اینڈ لیگل انوائرمنٹ کو کارکردگی معیار کی شکل میں منتخب کیا گیا تھا۔
تقریب کے دوران نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیوکمار نے کہا کہ بھارت اختراعاتی اشاریہ ایکو سسٹم میں مختلف اسٹیک ہولڈر کے مابین تال میل قائم کرے گا، جس سے بھارت مقابلہ جاتی حکمرانی میں منتقل کرنے کا اہل ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اختراعات کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے یہ اشاریہ ایک شاندار آغاز ہے۔ یہ بھارت کو اختراعات کا قائد بنانے کی سمت میں صحیح قدم ہے۔
نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ بھارت اختراعاتی اشاریہ ریاستوں کے اختراعاتی نتائج کو ناپنے اور قومی و ریاستی میکانزم کے بہتر استعمال کو آسان بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جس سے آتم نربھر بھارت کے نشانے کو حاصل کیا جاسکے گا۔
نیتی آیوگ کے مشیر جناب نیرج سنہا نے کہا کہ یہ اشاریہ اپنی اختراعات کے مظاہرے کی شناخت کرنے اور اپنی غیرمعمولی طاقتوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری پالیسی مداخلت شروع کرنے کےلیے ریاستوں کے لیے اہم ہوسکتا ہے۔
مقابلہ جاتی ادارے کے صدر ڈاکٹر امت کپورنے کہا کہ یہ اشاریہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کو اختراعات کے تعلق سے علاقائی کارکردگی کو بے شمار کرنے میں مدد کرسکتا ہے اوراسے بہتر بنانے اورآگے بڑھانے کےلیے پالیسی ساز نکتہ نظر فراہم کرتا ہے۔ بھارت اختراعاتی اشاریہ کا مقصد بھارت کے اختراعاتی ماحول کے مسلسل تجزیہ کےلیے ایک وسیع خاکہ تیار کرنا ہے۔ اشاریہ کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ان کے نمبروں کی بنیاد پر فہرست بند کرنا، مواقع اور چیلنجز کی شناخت کرنا اور اختراعات کو بڑھاوا دینے کے لیے حکومتی پالیسیوں کو تیار کرنے میں معاونت کرنا ہے۔
نیتی آیوگ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان مقابلہ جاتی وفاق کو بڑھاوا دینے کے اپنے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے اختراعاتی نتائج کو بڑھاوا دینے میں بھارت اختراعاتی اشاریہ کا استعمال کرنے کے لیے عہد بند کرتا ہے۔
مکمل دستاویز یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے:
https://niti.gov.in/sites/default/files/2021-01/IndiaInnovationReport2020Book.pdf
*****************
U-1199
ش ح۔ ج ق ۔ ت ع۔
(05-02-2021)
(Release ID: 1695429)
Visitor Counter : 272