وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 6 فروری کو گجرات ہائی کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 04 FEB 2021 7:55PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی ، 04 فروری، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 فروری، 2021 کو، صبح 10:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گجرات ہائی کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ ہائی کورٹ کے قیام کے 60 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر، سپریم کورٹ اور گجرات ہائی کورٹ کے جج حضرات اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ گجرات میں قانونی برادری کے اراکین بھی اس تقریب کے دوران موجود ہوں گے۔

________

ش ح ۔اب ن

U-1188


(Release ID: 1695363) Visitor Counter : 96