خلا ء کا محکمہ

خلائی تکنالوجی کے لئے وزیر اعظم کا ویژن اس شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 04 FEB 2021 1:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 فروری 2021: مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآج کہا کہ ملک کو خودکفیل اور تکنالوجی کے اعتبار سے اعلیٰ پائے کا ملک بنانے کے لئے خلائی تکنالوجی کے تعلق سے وزیر اعظم کا ویژن خلائی شعبے میں بھارت  کے مضمرات کو بروئے کارلانے؛ مہارت ، صلاحیت اور خلاقیت میں تغیر لانے سے تعلق رکھتا ہے۔  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں، وزیر موصوف نے کہا کہ اس ویژن کا مقصد خلائی شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ پالیسی ماحول پیدا کرنے کے ذریعہ نجی شعبے کی رہنمائی اور اسے فروغ دیتے ہوئے ، بھارت عالمی خلائی تکنالوجی پاور ہاؤس کے طور پر، خلائی اثاثہ جات کے سماجی ۔ معاشی استعمال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اہلیت سازی اور تخلیقی صلاحت  میں اضافہ کرتے ہوئے قومی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے یہ ویژن خلائی شعبے میں سپلائی سے لے کر مطالبے تک طریقہ ٔ کار میں تغیر پیدا کرے گا  اور تحقیق  و ترقی، جدید تکنالوجی، خلائی شعبے میں نئی حدود، خلائی کھوج، اور آئندہ پیڑھی کے مضمرات کو راغب کرنے اور بروئے کار لانے کے مدنظر انسانی خلائی فلائٹ  پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

تیز رفتار ، قابل استطاعت اور مؤثر انداز میں تکنالوجی پر مبنی عوامی خدمات کی مزید ترقی کے توسط سے، یہ ویژن عوام الناس کو زیادہ فوائد بھی فراہم کرائے گا۔

________

 

ش ح ۔اب ن

U-1182



(Release ID: 1695353) Visitor Counter : 159