کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ادیوگ منتھن : ہندوستانی صنعت میں معیار اور پیداوار کو بڑھاوا دینے پر مرکوز سلسلہ وار ویبینار کا انعقاد
یہ اقدام ملک میں معیار اور پیداوار کی تحریک کا ایک آغاز بھر ہے
Posted On:
03 FEB 2021 9:16AM by PIB Delhi
04 جنوری 2021 سے ادیوگ منتھن کے تحت پیداواروں خدمات کے تمام شعبوں سمیت 45 شعبوں میں معیار اور پیداوار کو بڑھاوا دینے کی غرض سے ویبینار کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔یہ اقدام صنعت اور داخلی تجارت کو بڑھاوا دینے والے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی) نے محکمہ کامرس ، کوالٹی کونسل آف انڈیا، نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل، بیورو آف انڈین اسٹینڈرس، انڈسٹری چیمبر اور دوسری متعلقہ ریاستوں کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔
06 جنوری 2021 کو افتتاحی اجلاس کے دوران مرکزی وزیربرائے صنعت و کامرس جناب پیوش گوئل نے زور دے کر کہا کہ آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہندوستانی صنعت معیار اور پیداوار پر اپنی توجہ دے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جو کام کرتے ہیں ، ہماری سوچ کا جو دائرہ ہے اس میں تبدیلی لانےکے لئے ادیوگ منتھن ایک بنیادی کڑی ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہندوستان ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر سکتا ہے۔
پچھلے چار ہفتوں کے دوران کھلونوں ، چمڑا، فرنیچر، کیمیکل ، سیاح، ڈرون،مالی خدمات وغیرہ جیسے پیداوار و خدمات کے اہم شعبوں کے تعلق سے 18 عدد ویبینار انعقاد کیا جاچکا ہے جس میں 175 لوگوں نے خطاب کیا اور 1800 کے قریب لوگوں نے اس میں شرکت کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 7000 سے زائد لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ ہر ویبینار میں ایک مخصوص شعبے میں پیداوار اور معیار سے متعلق ایشوز پر گہرائی سے بات چیت کی گئی ۔ ہر ویبینار میں متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ صنعتی شعبے کے لوگوں اور ماہرین نے شرکت کی اور بات چیت میں حصہ لیا۔ بہت سے بین الاقوامی مقررین اور ماہرین نے بھی اس موقع پر اپنی آرا سے نوازا۔ ان 45 شعبوں کے تعلق سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر غوروخوض ہورہا ہے جس کا کتابچہ مارچ میں جاری کردیا جائے گا۔
صنعتوں نے ان اقدامات کا اسقتبال کیا ہے۔ ادیوگ منتھن ملک میں معیار اور پیداوار بڑھانے کی تحریک کا ایک آغاز ہے ۔ متعدد شعبوں کے لئے سرکار کی طرف سے ایک تکنیکی ضابطہ لانے کی بھی کوشش ہےجس کی تمام لوگوں نے ستائش کی ہے۔
پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران ادیوگ منتھن فارما، میڈیکل، ڈیوائسس، کلوزڈ سرکٹ کیمرہ ، الیکٹرونک سسٹم ڈیزائن پیداواری کے شعبے سمیت متعددشعبوں کا احاطہ کرے گا۔ سرکار کے اس عمل میں نئی اور قابل تجدید توانائی ،ایرو اینڈ ڈیفنس ، روبوٹیکس کے معیارات کو بھی شامل کیا جائے گا جو آتم نربھربھارت کے وژن کی تکمیل کی راہ میں ایک نئی روشنی عطا کریں گے۔ دلچسپی رکھنے والے لوگ اس میں اس ویب سائٹ کے توسط سے شرکت کرسکتے ہیں https://udyogmanthan.qcin.org/اور رجسٹریشن کے لئے https://tinyurl.com/UMparticipation کا استعمال کرسکتے ہیں۔
****
(ش ح ۔ ج ق ۔ م ص)
U- 1104
03-02-2021
(Release ID: 1694670)
Visitor Counter : 225