وزارت دفاع

نیشنل ڈیفنس کالج کے 61 ویں کورس کا 110 شرکا ءکے ساتھ آغاز

Posted On: 02 FEB 2021 3:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 02 فروری 2021:نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) کے 61 ویں کورس کا یکم فروری 2021 سے 110 شرکا ء کے ساتھ آغاز ہوا۔ شرکاء کی توداد سابقہ کورس سے 10زیادہ ہے۔ اضافہ شدہ نشستوں کا بڑا حصہ دوست بیرونی ممالک کے افسران کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ ازبکستان ، تاجکستان ، فلپائن اور مالدیپ کے افسران کافی وقفے کے بعد حصہ لے رہے ہیں۔ دوست ممالک کے شرکاء ملک کے علاقائی اور بین اقوامی سفارت کاری کے نمائندے ہیں جس میں این ڈی سی نے جنوبی امریکہ کے علاوہ تمام براعظموں کے شرکاء کو جگہ دی ہے۔ سابقہ این ڈی سی کورس میں بہر حال جنوبی امریکہ (برازیل)کا ایک نمائندہ کورس میں شریک تھا۔

اولین این ڈی سی کورس کا اہتمام 1960 میں کیا گیا تھا۔ آج کی تاریخ میں  کالج کے ابنائے قدیم کی تعداد 3,899 ہے۔ ان میں 69 دوست بیرونی ممالک کے 835 سابق طلبہ شامل ہیں۔ سول سروسز کے لئے دو آسامیوں کا اضافہ ہوا ہے اور 61 ویں این ڈی سی کورس میں سول سروسز کی موجودہ افرادی قوت 19 ہے۔ 61 ویں کورس کے لئے غیر ملکی افسران کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے این ڈی سی کمانڈنٹ ، ایئر مارشل ڈی چودھری نے اعتماد ظاہر کیا کہ این ڈی سی گذشتہ برسوں کے چیلنجوں کو مواقع میں بدل کر ان کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں  قائم کردہ ‘پریسیڈنٹس چیئر آف ایکسی لینس آن نیشنل سیکیورٹی’ این ڈی سی میں تعلیمی فضلیت کی جستجو بڑھائے گی۔

صدر جمہوریہ جناب  رام ناتھ کووند نے نیشنل ڈیفنس کالج کے ڈائمنڈ جوبلی سال کے موقع پر 02 نومبر 2020 کو اس کرسی کے قیام کی منظوری دی تھی۔ ایر وائس مارشل (ڈاکٹر) ارجن سبرامنیم ، اے وی ایس ایم (ریٹائرڈ) کو پہلا باوقار کرسی نشیں بنایا گیا ہے۔

*****

 

U No.1076

م ن۔ر ف۔س ا

 

 



(Release ID: 1694656) Visitor Counter : 133