خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ناری شکتی پرسکار-2020 کے لیے نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 6 فروری 2021 تک توسیع

Posted On: 02 FEB 2021 11:45AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2/فروری 2021،  

خواتین اور بچوں کی فروغ کی وزارت نے پروقار ناری شکتی پرسکار-2020 کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے اسے 6 فروری 2021 کردیا ہے۔  ناری شکتی پرسکارہر سال 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دنکے موقع پرخواتین اور بچوں کی فروغ کی وزارت کے ذریعے تفویض کیے جاتے ہیں۔ یہ  ایوارڈ خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں افرادی طور پر انجام دیے گئے غیرمعمولی کام کو تسلیم کرتے ہوئے دیے جاتے ہیں۔

ناری شکتی پرسکار افراد، گروپوں، غیرسرکاری تنظیموں، اداروں وغیرہ کو، فیصلہ سازی کے کرداروں میں  خواتین کی حوصلہ افزائی ، روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں خواتین کی مہارت کی فروغ، دیہی خواتین کے لیے بنیادی ضروریات فراہم کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھیل کود، آرٹ، ثقافت جیسے غیرروایتی شعبوں میں خواتین کو آگے بڑھانے اور تحفظ اور سلامتی کے تئیں نمایاں کام کرنے، صحت اور تندرستی، تعلیم، زندگی کی مہارتیں اور خواتین کی عزت و وقار وغیرہ کے لیے دیے جاتے ہیں۔ اس ایوارڈ میں ایک توصیف نامہ اور 2 لاکھ روپے کا نقد انعام شامل ہیں۔

رہنما خطوط کے مطابق کوئی بھی فرد، جس کی عمر کم سے کم 25 سال ہو، اور کوئی بھی ادارہ جس نے کم سے کم 5 سال متعلقہ شعبے میں کام کیا ہو، اس انعام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ انعام ان کامیاب ہونے والوں کا اعتراف کرتا ہے، جنہوں نے اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے راستے میں  عمر،جغرافیائی پابندیوں، یا وسائل تک عدم رسائی کو روکاوٹ نہیں بننے دیا۔ان کا مصمم جذبہ بڑے پیمانے پر معاشرے کو جلا بخشتا ہے اور خاص طور پر نوجوان ہندوستانی ذہن جنین کی  تفریق سے آزادی حاصل کرپاتے ہیں۔ یہ  انہیں جنین کی تفریق اور امتیاز کے خلاف کھڑا ہونے میں حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ معاشرے کی پیش رفت میں خواتین کو برابر کا ساجھے دار تسلیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

برائے مہربانی یہاں کلک کریں:

http://narishaktipuraskar.wcd.gov.in/

*****************

U-1063

ش ح۔  ا ع ۔  ت ع۔

 


(Release ID: 1694378) Visitor Counter : 212