صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19کے نظم اورعوامی صحت کی دیکھ بھال کے لئے مرکز نے دواعلیٰ سطحی ٹیمیں

کیرالہ اورمہاراشٹرروانہ کیں

Posted On: 02 FEB 2021 10:04AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02 فروری : مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح  وبہبود نے کووڈ -19کے نظم اور روک تھام میں  کیرالہ اورمہاراشٹر کی مدد کے لئے دواعلیٰ سطحی ٹیمیں وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیاہے ۔

ایک ایسے وقت میں کہ جب تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ -19کے معاملوں میں نہ صرف بڑی حدتک کمیاں آگئی ہیں بلکہ اب اموات بھی کم ہوگئی ہیں ۔ کیرالہ اور مہاراشٹردوایسی ریاستیں ہیں جہاں اب بھی ہرروز کورونامتاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔ موجودہ وقت میں،ملک بھرمیں  کووڈ -19کے جو سرگرم معاملے ہیں ان میں 70فیصد کا تعلق ان ہی دونوں ریاستوں سے ہے ۔

مہاراشٹرکے لئے جو مرکزی ٹیم ہے اس میں نیشنل سینٹرفارڈیسیز کنٹرول (این سی ڈی سی ) اور ڈاکٹرمنوہولوہیا اسپتال نئی دہلی کے ماہرین شامل ہیں ، جب کہ جو ٹیم کیرالہ روانہ کی گئی ہے اس میں وزارت صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے اعلیٰ حکام کے ساتھ صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے علاقائی دفترتھیروننتھاپورم اورلیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج نئی دہلی کے ماہرین شامل ہیں ۔

یہ ٹیمیں ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ مل کرکام کریں گی،صورت حال کا تجزیہ کریں گی اور اس بات کا پتہ لگانے کی ہرممکن کوشش کریں گی کہ آخرکن وجوہات کے سبب ان ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے ۔

**************

( ش ح۔ج ق۔ع آ،02.02.2021)

U-1056


(Release ID: 1694339) Visitor Counter : 259