وزارت خزانہ

13سیکٹروں میں پی ایل آئی اسکیموں کیلئے مالی برس 22-2021 سے لیکر اگلے پانچ برسوں میں 1.97 لاکھ  کروڑ روپئے کے مالی اخراجات کیلئے عہدبستگی


تین برسو ں میں سات نئے ٹیکسٹائل  پارک شروع کیے جائیں گے

Posted On: 01 FEB 2021 1:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکمفروری،2021: خزانہ اور کارپوریٹ ا ُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اہم سیکٹروں کی توسیع کیلئے عالمی سطح پر سرکردہ صنعتوں کو تیار کرنے اور انہیں تقویت فراہم کرنے نیز نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے مالی 22-2021 سے اگلے پانچ برسو ں میں تقریباً  1.97 لاکھ کروڑ روپئے فراہم کرنے کیلئے عہد بستہ ہے۔

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ بھارت کی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کیلئے عالمی سپلائی چین کا ایک لازمی حصہ بننے، اہم صلاحیت اور جدیدترین ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ 5 ٹریلین امریکی ڈالر والی معیشت بن پائے۔ اس کے لئے ہمارے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح ترقی مسلسل دوہرے عدد میں قائم رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اور ایک آتم نربھر بھار ت کیلئے  مینوفیکچرنگ سیکٹر کی سرکردہ کمپنیاں تیار کرنے کے مقصد سے 13 سیکٹروں کیلئے پیداوار پر مبنی ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیموں کا اعلان کیا گیا۔

 

اگلے تین برسوں میں 7 نئے ٹیکسٹائل پارک شروع کیے جائیں گے

پی ایل آئی کے مستزاد وزیر خزانہ نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے، زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دینے کیلئے ایک میگا انویسٹمنٹ  ٹیکسٹائل پارک (مترا) نامی ایک اسکیم  کی تجویز رکھی۔ محترمہ سیتارمن نے کہا کہ اس سے برآمدات کے سیکٹر میں عالمی سطح پر چمپئن کمپنیاں تیار کرنے کے مقصد سے آسان سہولتوں سے آراستہ عالمی  معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے تین برسوں میں 7 ٹیکسٹائل پارک شروع کیے جائیں گے۔

 

**********

 

 

 (ش ح ۔ م ع ۔  ع ن)

U- 1015


(Release ID: 1694124) Visitor Counter : 242