وزارت خزانہ

سرکاری / مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں کے ساتھ ٹھیکے سے متعلق تنازعات کے فوری حل کے لیے مصالحتی میکینیزم قائم کیا جائے گا


ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے 3768 کروڑ روپے مختص کیے گیے

ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے لیے گوا حکومت کو 300 کروڑ روپے کی گرانٹ

Posted On: 01 FEB 2021 2:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم فروری، 2021 / آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 21- 2020 پیش کرتے ہوئے خزانے اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ کے چھ ستونوں میں سے ایک کی اصلاح کے لیے منصوبے کا خاکہ پیش کیا  یعنی کم از کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی ۔

محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ آئندہ مردم شماری بھارت کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی اور اس کےلیے سال 22-2021 میں 3768 کروڑ روپے مختص کیے گیےہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکار یا مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں کے ساتھ کام کرنے والوں اور ٹھیکوں پر کام کرنے والوں کو کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرانے  کے لیے ایک مصالحتی میکینیزم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹھیکے سے متعلق تنازعات کے فوری حل کے لیے اس کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ اس سے پرائیویٹ سرمایہ کاروں اور  ٹھیکیداروں میں اعتماد پیدا ہوگا۔

محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ حکومت نے 56 متعلقہ صحت دیکھ ریکھ پروفیشنس کی  شفاف اور کارگر ضابطہ بندی کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمنت میں نیشنل کمیشن فار الائڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلس بل پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نرسنگ کے پروفیشن میں شفافیت اور مہارت اور حکمرانی سے متعلق اصلاحات لانے کے لیے حکومت منظور کیے جانے کے لیے نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن بل پیش کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے تیز رفتار سے انصاف فراہم کرانے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں ٹریبیونلز میں اصلاحات کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ  اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے اب ٹریبیونلز کے کام کاج کو معقول بنانے کے لیے  مزید اقدامات کی تجویز ہے۔

گوا ، پرتگالی حکمرانی سے ریاست کی آزادی  کی ڈائمنڈ جوبلی سال گرہ منا رہا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ مرکز تقریبات کےلیے حکومت گوا کو 300 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرائے گی۔

************


) ش ح ۔ا گ۔ ت ح (

U- 1030



(Release ID: 1694061) Visitor Counter : 176