وزارت خزانہ
اصلاحات پر مبنی نو تشکیل شدہ نیز نتائج فراہم کرنے والے بجلی تقسیم شعبے کے لئے 305984 کروڑ روپئے کے بقدر کی اسکیم شروع کی جائے گی
گرین پاور وسائل سے ہائیڈروجن پیدا کرنے کی غرض سے 22-2021 ء میں ہائیڈروجن توانائی مشن شروع کیا جائےگا
صارفین کو تقسیمی کمپنیوں میں سے اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرنے کے لئے مسابقتی فریم ورک
Posted On:
01 FEB 2021 1:52PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 01 فروری / خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 22-2021 ء کی اپنی بجٹ تقریر میں بجلی تقسیم کمپنیوں کی افادیت پر سنجیدہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں میں ایک نو تشکیل شدہ اصلاحات پر مبنی نتائج کی حامل بجلی تقسیم شعبے کی اسکیم ، جس کے تخمینہ جاتی اخراجات 305984 کروڑ روپئے کے بقدر ہوں گے ، کی تجویز رکھی ۔ یہ اسکیم ڈی آئی ایس سی او ایم ایس کو پری پیڈ اسمارٹ میٹرنگ اور فیڈر کو علیحدہ کرنے ، نظام کو بہتر بنانے وغیرہ سمیت بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لئے امداد فراہم کرے گی تاکہ مالی اصلاحات عمل میں لائی جا سکیں ۔
اپنی بجٹ تقریر میں محترمہ سیتا رمن نے ملک بھر میں تقسیم کمپنیوں کی اجارہ داری کی جانب اشارہ کیا اور اس نظام کی جگہ ایک مسابقتی فریم ورک متعارف کرانے کی تجویز رکھی تاکہ صارفین کے سامنے ایک سے زیادہ تقسیم کار کمپنیوں میں سے اپنی پسند کے مطابق کمپنی منتخب کرنے کا متبادل دستیاب ہو ۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ گذشتہ 6 برسوں میں بجلی کے شعبے میں متعدد اصلاحات اور حصولیابیاں متعارف ہوئی ہیں ۔ ہم نے 139 گیگا واٹ تنصیبی صلاحیت کا اضافہ کیا ہے ۔ اضافی طور پر 2.8 کروڑ گھروں تک بجلی پہنچائی ہے اور 1.41 لاکھ سرکٹ کلو میٹر ترسیلی لائنوں کا اضافہ کیا ہے ۔
ایک سبز اور ہمہ گیر مستقبل کے لئے وزیر خزانہ نے 22-2021 ء میں گرین پاور وسائل سے ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لئے ایک جامع قومی ہائیڈروجن توانائی مشن کے آغاز کی تجویز رکھی ۔ یہ تجویز ماہ نومبر ، 2020 ء میں وزیر اعظم کی جانب سے کئے گئے اعلان کی تکمیل کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔
( ش ح ۔ م ن ۔ ع ا ۔ )
U. No. 1023
(Release ID: 1694048)
Visitor Counter : 244