صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے تحت خطوں میں کووڈ ویکسینیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فائدہ اٹھانے والے لوگوں کا احاطہ کرنے کی شرح بڑھائیں، سیشنز / دنوں میں اضافہ کریں اور اس میں بہتری لانے کے ساتھ  محاذی کارکنان کو فروری کے پہلے ہفتہ سے ویکسین لگانا شروع کردیں

Posted On: 30 JAN 2021 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30جنوری 2021:مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج ایک ویڈیو کانفرنس (وی سی) کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے صحت کے سکریٹریوں اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مینیجنگ ڈائریکٹروں کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملک گیر کووڈ 19 ویکسینیشن پروگرام  عالمی سطح پر اپنی نوعیت کی ایک سب سے بڑی مشق میں ہے جس کا دو ہفتہ قبل 16 جنوری 2021 کو عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے آغاز کیا گیا تھا۔

شروعات میں صحت کے مرکزی سکریٹری نے کووڈ 19 ویکسینیشن پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی غیر معمولی اور قابل قدر  کارکردگی کی تعریف کی۔ ہندوستان کی طرف اس محاذ پر عالمی سنگ میل طے کئے جانے کے   تفصیل بتاتے ہوئے  انہوں نے اجاگر کیا کہ ہندوستان نہ صرف ایک ملین ہدف تک پہنچنے والا سب سے تیز رفتار ملک ہے بلکہ وہ کووڈ 19 کی ویکسینیشن کا دائرہ  دو ملین اور تیس ملین تک بڑھا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد دوسرے ممالک جن کے یہاں اس  آغاز کو کوئی 40 سے 50 دن ہوئے ہیں، ان اہداف کو حاصل کرنے میں زیادہ وقت لیا ہے۔

مرکزی سکریٹری صحت نے مندرجہ ذیل امور پر روشنی ڈالی جن کی ملک میں ویکسینیشن مہم کے  آگے بڑھنے کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی طرف سے کوریج کو بہتر اور تیز بنانے  کی ضرورت ہے۔

جن  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں  میں 50 فیصدسے زیادہ کوریج ہوئی ہے ان سب کو مشورہ دیا گیا تھا کہ  ٹیکوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی شرح  کو بہتر بنایا جائے کیونکہ بہت ساری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو اس پیمانے پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ سکریٹری صحت نے نشاندہی کی کہ کووڈ19 ویکسین مناسب مقدار میں دستیاب ہے اور کووڈ ویکسین انٹیلیجنس ورک سے متعلق تکنیکی خرابیاں دور کر دی گئی ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو صلاح دی گئی کہ وہ  ابھرتے چیلنجوں کا اندازہ لگانے، بنیادی امور کو سمجھنے اور مناسب سطح پر ان کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ریاستی ، ضلعی اور بلاک سطح کی  ٹاسک فورس کے باقاعدہ جائزہ اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

اس بات کی  نشاندہی کی گئی کہ فی سیشن اوسط ویکسینوں کی تعداد میں بہتری کی بہت زبردست  گنجائش موجود ہے۔ ریاستی صحت  سکریٹریوں سے کہا گیا کہ وہ اوسط ویکسینیشن کی تعداد میں روزانہ کی تبدیلیوں کا تجزیہ کریں اور ان کو بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں  سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ جہاں بھی ممکن ہو صحت کی سہولت گاہوں میں ایک ساتھ کئی ویکسینیشن سیشنز کا اہتمام کریں۔

اس سے یومیہ  ویکسینیشن کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ٹیکہ لگانے والے ضلعی افسران پر زور دیا کہ وہ اس اضافے کے امکان کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے سیشن سائٹوں پر نوڈل آفسروں سے بات چیت کریں۔

وزارت صحت کے حالیہ خط کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے مرکزی سکریٹری صحت نے نشاندہی کی کہ پہلی خوراک کے بعد ایک عارضی ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور دوسری خوراک مکمل کرنے کے بعد حتمی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ضروری ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں سے کہا گیاہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں کہ   ٹیکوں سے تمام فائدہ اٹھانے والوں کو سیشن سے باہر نکلنے سے پہلے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے جائیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی مستحق کی شناخت اور اہلیت کی توثیق انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ترجیحی گروپ کی شناخت کے بعد صرف حقیقی اور قطعی طور سے مستند لوگوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

ناقابل تبدیل ویکسینیشن ایونٹ ریکارڈ (آئی وی ای آر) بنانے کے لئے ضروری ہے کہ مستفید افراد کی قابل اعتماد تصدیق کی جائے۔ چونکہ تصدیق کے لئے آدھار کا استعمال فائدہ اٹھانے والوں کی  انتہائی قابل اعتبار تصدیق  ہے  لہذا ویکسینیشن سے قبل مستحقین کی آدھارکے ذریعہ تصدیق ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا  کہ کوئن سافٹ ویئر انٹرفیس آدھار کے استعمال سے فائدہ اٹھانے والوں کی توثیق کی سہولت فراہمی فراہم کرتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر انہوں نے زور دیا  کہ ویکسین لگانے والوں کو فائدہ اٹھانے والوں کی صحیح تصدیق  کے لئے حساس بنایا جائے۔ ضلعی سطح پر اور ریاستی سطح پر ضلعی ٹاسک فورس اور ریاستی ٹاسک فورس کی میٹنگوں میں اس کی تعمیل کی سختی سے نگرانی کی جائے۔

تفصیلی جائزہ اجلاس کے دوران اعداد و شمار کے بروقت تصدیق کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ چونکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ویکسینیشن مہم کافی حد تک مستحکم ہوچکی ہے ، لہذا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ  بقایا ڈیٹا کوئن ایپ سے ہم آہنگ کریں۔ اس سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ مشق کے اگلے مرحلے میں آگے بڑھنے کے ساتھ ہی تمام فائدہ اٹھانے والوں کا حساب کتاب بھی ٹھیک چل رہا ہے۔

جیسا کہ پہلے ہی بتا دیا گیا ہے کہ محاذی کارکنوں کی ویکسینیشن فروری 2021 کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت کے حکام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس مرحلے پر احسن عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری منصوبہ بندی کریں۔ جائزہ اجلاس کے دوران ان  امور اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے اظہار خیال  پر ایک جامع گفتگو کی گئی۔

****

U No.985

م ن۔ر ف۔س ا


(Release ID: 1693812) Visitor Counter : 238