پارلیمانی امور کی وزارت
وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں کل جماعتی میٹنگ سے خطاب کیا
زرعی قوانین پر حکومت کا موقف وہی جو 22 جنوری کو تھا، اور وزیر زراعت کے ذریعہ پیش کی گئی تجویز اب بھی قابل قبول ہے: وزیراعظم
وزیراعظم نے پرامن طریقے سے پارلیمنٹ کے کام کاج کی اہمیت پر زور دیا
بجٹ اجلاس کی 33 نشستوں کے دوران 38 آئٹموں (جن میں 33 بل اور 5 مالیاتی آئٹم شامل ہیں) پر غور کیا جائے گا
Posted On:
30 JAN 2021 3:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 جنوری 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 30 جنوری 2021 کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں کل جماعتی میٹنگ سے خطاب کیا۔
وزیراعظم نے مہاتما گاندھی کی یوم وفات انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہمیں ان خواب پورے کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے آج صبح امریکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی بے حرمتی کی مذمت کی اور کہا کہ نفرت کے ایسے ماحول کے لئے ہماری زمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت زرعی قوانین کے معاملے میں کھلے ذہن والا رویہ اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا موقف وہی ہے جو 22 جنوری کو تھا اور وزیر زراعت کے ذریعہ پیش کی گئی تجویز اب بھی قابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر زراعت کو ایک فون کرنے کی ضرورت ہے۔
چھبیس جنوری کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں لیڈروں کے بیانات کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے میں قانون اپنا کام کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میٹنگ میں لیڈروں کے ذریعہ اٹھائے گئے معاملات پر مفصل بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی پرامن طریقے سے کام کرنے اور ایوان کے فلور پر جامع مباحثوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار رخنہ اندازی سے چھوٹی پارٹیوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ ایسے میں وہ پوری طرح اپنی بات سامنے نہیں رکھ پاتیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹیوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ پارلیمنٹ کا کام کاج پرامن طریقے سے چلے، اس میں رخنہ اندازی نہ ہو اور اس طرح پارلیمنٹ میں چھوٹی پارٹیاں بھی اپنے نظریات پیش کرسکیں۔
وزیراعظم نے بھارت کے اس رول پر روشنی ڈالی جو وہ متعدد شعبوں میں دنیا کی بھلائی کے لئے ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کے عوام کی ہنر مندی اور حوصلے کا ذکر کیا جو عالمی خوشحالی میں اضافے کے لئے ایک طاقت ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں پارلیمانی امور ، کوئلے اور کانکنی کے وزیر جناب پرلہاد جوشی نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے فلور پر کسی بھی ایسے مسئلے پر جس کی ایسی رولز آف پروسیجر کے تحت اجازت دی گئی ہو، مباحثہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے تمام پارٹی لیڈروں سے درخواست کی کہ وہ ایوان کی کارروائی پرامن طریقے سے چلانے میں تعاون کریں۔
جناب پرلہاد جوشی نے بتایا کہ 29 جنوری 2021 بروز جمعہ سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس 2021 میں اجلاس کے دوران 38 آئٹموں (جن میں 33 بل اور 5 مالیاتی آئٹم شامل ہیں) پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اجلاس خصوصی طور پر 22۔2021 کے لئےمرکزی بجٹ سے متعلق مالیاتی کام کاج کے لئے وقف رہے گا لیکن اجلاس کے دوران صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک ، ضروری قانون سازی اور دیگر کام کاج بھی کئے جائیں گے۔
جناب جوشی نے مزید بتایا کہ بین اجلاسی مدت کے دوران جاری کئے گئے آرڈیننس کی جگہ چار بل بھی لائے جائیں گے جن کو پارلیمنٹ کی ری اسمبلی سے چھ ہفتوں کے اندر پارلیمنٹ کے قانون کے طور پر تیار کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22۔2021 کا مرکزی بجٹ بروز پیر یکم فروری 2021 کو صبح 11 بجے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔
کل جماعتی میٹنگ میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت ، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن اور جناب ارجن رام میگھوال کے ساتھ سیاسی پارٹیوں کے دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے میٹنگ کے دوران کہا کہ وہ بجٹ اجلاس کے دوران مختلف معاملات اٹھائیں گے۔
بجٹ اجلاس 2021 کے دوران پیش کئے جانے والے متوقع بلوں کی فہرست
I۔ قانون سازی کا کاروبار
- قومی راجدھانی خطے اور متصل علاقوں میں ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے کمیشن سے متعلق بل 2021۔ آرڈیننس کی جگہ لینے کے لئے
- ثالثی اور مصالحت (ترمیم) بل 2021- آرڈیننس کی جگہ لینے کے لئے
- قومی راجدھانی خطہ دلی کے قوانین (خصوصی ضابطے) دوئم (ترمیم) 2021 آرڈیننس کی جگہ لینے کے لئے
- جموں و کشمیر تنظیموں نو (ترمیم) بل 2021 آرڈیننس کی جگہ لینے کے لئے
- ڈی این اے ٹکنالوجی (استعمال اور ایپلی کیشن) ضابطہ بندی بل، 2019
- والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور بہبود (ترمیم) بل، 2019
- فیکٹرنگ ریگولیشن (ترمیم) بل 2020
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیور شپ اینڈ منیجمنٹ بل 2019
- سنیمیٹوگراف (ترمیم) بل 22019
- ڈیم سیفٹی بل 2019 جیسا کہ لوک سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا
- میجر پورٹ اتھارٹیز بل 2020 جیسا کہ لوک سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا
- پیسٹی سائٹ منیجمنٹ بل 2020
- نیشنل کمیشن فار الائڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفشینس بل 2020
- حمل کو طبی طور پ ختم کرنے سے متعلق (ترمیمی) بل 2020 جیسا کہ لوک سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا
- کانکنی (ترمیمی) بل 2021 (واپس لئے جانے کے لئے)
- بین ریاستی مہاجر مزدوروں (روزگار اور خدمات کی شرائط کی ضابطہ نندی) ترمیمی بل 2011 (واپس لئے جانے کے لئے)
- بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی مزدوروں سے متعلق قوانین (ترمیمی) بل 2013 (واپس لئے جانے کے لئے)
- ایمپلائمنٹ ایکسچنجز (خالی جگہوں کا لازمی نوٹی فکیشن) ترمیمی بل 2013 (واپس لئے جانے کے لئے)
- ملٹی اسٹیٹ کو آپریٹیو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2021
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (ترمیمی) بل 2021
- چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ، کوسٹ اینڈ ورکس اکاؤنٹنٹ اور کمپنی سکریٹریز (ترمیمی) بل 2021
- مسابقت (ترمیمی) بل 2021
- پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021
- نیشنل بینک فار فائننسنگ انفرا اسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ (این اے بی ایف آئی ڈی) بل، 2021
- کرسپوکرنسی اینڈ ریگولیشن آف آفیشل ڈیجیٹل کرنسی بل 2021
- قومی راجدھانی خطے دلی حکومت بل 2021
- میٹرو ریل (تعمیر، آپریشن اور رکھ رکھاؤ ) بل 2021
- کانکنی اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل 2021
- بجلی (ترمیمی) بل 2021
- میرین ایڈز ٹو نیوی گیشن بل 2021
- انلینڈ ویسلز بل 2021
- ہاتھ سے غلاظت اٹھانے کے طور پر روزگار کے امتناع اور اس کی باز آباد کاری سے متعلق ترمیم بل 2021
- جوانائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ترمیمی بل 2021
II۔ مالیاتی کاروبار
- مالیاتی بل 2021
- سال 21۔2020 کے واسطے گرانٹس کے لئے ضمنی مطالبات کے بارے میں مباحثہ اور ووٹنگ اور متعلقہ اپروپری ایشن بل کا تعارف، اس پر غور وخوض اور منظوری۔
- سال 22۔2021 کے واسطے گرانٹس کے مطالبات پر مباحثہ اور ووٹنگ اور متعلقہ اپروپری ایشن بل کا تعارف ،اس پر غور وخوض اور منظوری۔
- مالی سال 21۔2020 کے واسطے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام خطے کے گرانٹس کے لئے ضمنی مطالبات کے بارے میں مباحثہ اور ووٹنگ اور متعلقہ اپروپری ایشن بل کا تعارف ،اس پر غور وخوض اور منظوری۔
- مالی سال 22۔2021 کے واسطے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام خطے کے گرانٹس کے لئے مطالبات کے بارے میں مباحثہ اور ووٹنگ اور متعلقہ اپروپری ایشن بل کا تعارف ،اس پر غور وخوض اور منظوری۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-979
(Release ID: 1693638)
Visitor Counter : 340