وزارت خزانہ

جی ایس ٹی معاوضہ کی کمی پوری کرنے کی غرض سے ریاستوں کو 6 ہزار کروڑ روپے کی 13ویں قسط جاری کی گئی


تمام ریاستوں اور قانون ساز اسمبلیوں والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ابھی تک کل 78 ہزار کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے
یہ رقم، ریاستوں کو ایک لاکھ 6 ہزار، 830 کروڑ روپے کے اضافی قرض حاصل کرنے کی اجازت دیے جانے کے علاوہ ہے

Posted On: 25 JAN 2021 12:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جنوری 2021

وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمہ نے جی ایس ٹی معاوضہ کی کمی کو پورا کرنے کی غرض سے آج ریاستوں کے لیے 6 ہزار کروڑ روپے کی تیرہویں ہفتہ وار قسط جاری کی ہے ۔ ان میں سے پانچ ہزار 516 کروڑ60 لاکھ روپے کی رقم 23 ریاستوں کے لیے جاری کی گئی ہے اور چارسو تراسی کروڑ چالیس لاکھ روپے کی رقم قانون ساز اسمبلیوں والے مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں دلی، جموں وکشمیر اور پڈوچیری کو جاری کی گئی ہے۔ یہ سبھی جی ایس ٹی کاؤنسل کے رکن ہیں۔ باقی ریاستوں اروناچل پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور سکم کو جی ایس ٹی پر عمل درآمد کی وجہ سے مالیہ میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔

ابھی تک جی ایس ٹی معاوضہ کی کل اندازا کمی کی 70 فیصد رقم کو ریاستوں اور قانون ساز اسمبلیوں والے مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لیے جاری کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے 71 ہزار 99 کروڑ56 لاکھ روپے ریاستوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں جب کہ 6 ہزار 900 کروڑ چوالیس لاکھ روپے قانون ساز اسمبلیوں والے مرکز کے زیرانتظام تین علاقوں کو دیے گئے ہیں۔

بھارت سرکارنے جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے مالیہ میں ہونے والی ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے کی کمی کے تخمینے کی بھرپائی کے لیے اکتوبر 2020 میں قرض حاصل کرنے سے متعلق ایک خصوصی نظام قائم کیا تھا۔ بھارت سرکار اس نظام کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے لیے اس نظام کے ذریعہ قرض حاصل کرتی ہے۔ قرض حاصل کرنے کا یہ سلسلہ 23 اکتوبر 2020 کو شروع ہواتھا اور ابھی تک اس کے 13 دور ہوچکے ہیں۔

اس ہفتے جو رقم جاری کی گئی ہے وہ ریاستوں کو فراہم کیے جانے والے ایسے فنڈس کی تیرہویں قسط ہے۔ یہ رقم پانچ اعشاریہ تین صفر آٹھ تین فیصد شرح سود پر قرض حاصل کی گئی ہے۔ ابھی تک مرکزی حکومت نے قرض لینے کے خصوصی نظام کے ذریعہ 78 ہزار کروڑروپے کا قرض لیا ہے جو چار اعشاریہ سات چار نو ایک فیصد کی اوسط شرح سود پر حاصل کیا گیا ہے۔

جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے مالیہ میں ہونے والی کمی کو پورا کرنے کے لیے قرض لینے کے خصوصی نظام کے ذریعہ فنڈس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت سرکار نے ان ریاستوں کو مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار جی ایس ڈی پی کے صفر اعشاریہ پانچ فیصد کے مساوی اضافی قرض حاصل کرنے کی بھی منظوری دی ہے جو جی ایس ٹی معاوضہ میں کمی کو پورا کرنے کی غرض سے متبادل-1 کو منتخب کرتی ہیں تاکہ اضافی مالی وسائل کے حصول  میں ان کی مدد ہوسکے۔ تمام ریاستوں نے متبادل-1 کو اپنی ترجیح دی ہے۔ اس انتظام کے تحت 28 ریاستوں کو ایک لاکھ 6 ہزار آٹھ سو تیس کروڑ روپے (جی ایس ڈی پی کا صفر اعشاریہ پانچ فیصد) کے مکمل اضافی رقم کا قرض حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

28 ریاستوں کو اضافی قرض منظوری دیے جانے کی رقم اور خصوصی نظام کے ذریعہ فنڈ اکٹھا کیے جانے کی رقم اور انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو جاری کیے جانے کی تفصیل درج ذیل ہے۔

18جنوری 2021 ریاست وار، جی ایس ڈی پی کے صفر اعشاریہ پانچ صفر فیصد کے اضافی قرض اور خصوصی نظام کے ذریعہ اکٹھا کیے گئے فنڈس کی وہ رقم جو ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو دی گئی ہے۔

 

 

 

(Rs. in Crore)

نمبر شمار

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

ریاستوں کو دی گئی صفراعشاریہ پانچ صفر فیصد کا اضافی قرض

خصوصی نظام کے ذریعہ اکھٹا کیے گئے فنڈس کی رقم جنہیں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو دیا گیا

1

آندھرا پردیش

5051

1810.71

2

اروناچل پردیش*

143

0.00

3

آسام

1869

779.08

4

بہار

3231

3059.34

5

چھتیس گڑھ

1792

1354.08

6

گوا

446

658.04

7

گجرات

8704

7225.36

8

ہریانہ

4293

3409.84

9

ہماچل پردیش

877

1345.31

10

جھارکھنڈ

1765

735.60

11

کرناٹک

9018

9721.07

12

کیرالہ

4,522

2839.56

13

مدھیہ پردیش

4746

3558.75

14

مہاراشٹر

15394

9384.47

15

منی پور*

151

0.00

16

میگھالیہ

194

87.69

17

میزورم*

132

0.00

18

ناگالینڈ*

157

0.00

19

اوڈیشہ

2858

2994.61

20

پنجاب

3033

4116.44

21

راجستھان

5462

2912.32

22

سکم*

156

0.00

23

تمل ناڈو

9627

4890.14

24

تلنگانہ

5017

1336.44

25

تریپورہ

297

177.30

26

اترپردیش

9703

4706.53

27

اتراکھنڈ

1405

1814.82

28

ویسٹ بنگال

6787

2182.06

 

ٹوٹل (اے):

106830

71099.56

1

دہلی

اطلاق نہیں

4595.25

2

جموں وکشمیر

اطلاق نہیں

1780.05

3

پڈوچیری

اطلاق نہیں

525.14

 

ٹوٹل (بی):

اطلاق نہیں

6900.44

 

گرانڈ ٹوٹل: (اے+بی)

106830

78000.00

* These States have ‘NIL’ GST compensation gap

 

 

 (ش ح۔ع م۔ ج ا)

U-899



(Release ID: 1692874) Visitor Counter : 231