وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلوئنزا کی صورتحال

Posted On: 27 JAN 2021 4:23PM by PIB Delhi

27 جنوری تک پولٹری پرندوں کے لئے 9 ریاستوں (کیرالہ، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، گجرات، اترپردیش اور پنجاب ) میں ایوین انفلوئنزا (برڈ فلو) کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے اور 12 ریاستوں (مدھیہ پردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، گجرات، اترپردیش، اتراکھنڈ، دہلی، راجستھان ، جموں و کشمیر اور پنجاب میں کووں /مہاجرپرندوں اور جنگلی پرندوں کے لئے ایوین انفلوئنزا (برڈ فلو) کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہاراشٹر کے ناندیڑ، سولاپور، پونے، احمدنگر، بلدھانا، اکولا، ناسک اور ہنگولی اضلاع ، گجرات کے ضلع بھاؤ نگر ،چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری سے جو پولٹری کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں ان میں ایوین انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اتراکھنڈ (رودرپریاگ فاریسٹ ڈویژن) میں کووں میں، گجرات میں جوناگڑھ کے تیتروں میں اور مہاراشٹر کے بیڑ میں مور  میں انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، پنجاب، اترپردیش اور گجرات کے متاثرہ مراکز میں صفائی اور جراثم کشی کے ذریعہ اس پر قابو پانے اور پھیلاؤ روکنے کی سرگرمیاں جاری ہے۔جن مقامات پر پولٹری کو چھوڑکر دیگر پرندےمتاثر پائے گئے ہیں وہاں چوکسی اور نگرانی برتی جارہی ہے۔

حکومت نے ایکشن  پلان کے تحت ان کسانوں کو معاضہ ادا کیا ہے جن کے پولٹری پرندے ، انڈے اور پولٹری دانے بالترتیب ہلاک اور ضائع کردیئے گئے ۔ مویشیوں کی پرورش اور ڈیری کا حکومت ہند کا محکمہ اپنی ایل ایچ اور ڈی سی اسکیم کے اے ایس سی اے ڈی کے تحت 50-50 کی ساجھیداری کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کو فنڈ مہیاکرتا ہے۔مہاراشٹر کی حکومت نے برڈ فلو بیماری پر قابو پانے کے پروگرام کے تحت ایک کلومیٹر کی حدتک متاثرہ علاقوں میں پولٹری اور دیگرپرندوں کو ہلاک کرنے ، ان کے انڈوں اور دانوں کو ضائع کرنے کے علاوہ بیماری پر قابو پانے کی کوشش پر آنے والی لاگت کے لئے 130 لاکھ روپئے کے معاوضے کے پیکج کی منظوری دی ہے۔

ایوین انفلوئنزا پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے 2021 کے نظرثانی شدہ انسدادی لائحہ عمل کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کی طرف سے  اختیار کردہ امتناعی اقدامات سے متعلق یومیہ بنیاد پر تمام ریاستیں محکمہ کو باخبر کرتی آرہی ہیں۔ محکمہ ٹویٹر اور فیس بک جیسے ذرائع ابلاغ کے سماجی پلیٹ فارم سمیت مختلف پلیٹ فارموں سے ایوین انفلوئنزا سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

****

(ش ح ۔ ع س ۔  م ص)

U- 896



(Release ID: 1692851) Visitor Counter : 137