وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 28 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم کے ڈاؤس ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے

Posted On: 27 JAN 2021 4:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  27  جنوری 2021،         وزیراعظم جناب نریندر مودی  28 جنوری 2021 کو  عالمی اقتصادی فورم  (ڈبلیو ای ایف) کے ڈاؤس ڈائیلاگ سے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں  گے۔اس اجلاس میں  دنیا بھر کے  400 سے زیادہ  اعلی سطحی صنعتی لیڈر شرکت کریں گے، جس میں وزیراعظم انسانیت کی فلاح کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ  چوتھے صنعتی انقلاب   کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم سی ای اوز کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

ڈاؤس ڈائیلاگ کا ایجنڈا کووڈ کے بعد کی دنیا میں  عالمی اقتصادی فورم  کے  گریٹ ریسیٹ انیشی ایٹیو کا آغاز کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-872

                          


(Release ID: 1692704) Visitor Counter : 210