وزارت سیاحت
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا، وزیر سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی موجودگی میں کل بھارت پرو 2021 کا افتتاح کریں گے
26 جنوری سے 31 جنوری تک بھارت پرو ۔ 2021 منایا جائے گا؛ بھارتی ثقافت کو اس سال ورچووَل طریقے سے ایک پلیٹ فارم پر دکھایا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2021 1:57PM by PIB Delhi
بھارت کے جذبے کا جشن منانے کے لئے سالانہ پروگرام، بھارت پرو، کا انعقاد ورچووَل پلیٹ فارم www.bharatparv2021.com پر 26 جنوری سے 31 جنوری 2021 تک کیا جا رہا ہے۔ اس میں کئی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پویلین اپنے سیاحتی مقامات، کھان پان کی مختلف چیزیں، دستکاری اور دیگر خصوصیات کی نمائش کریں گے۔ اس سال، ورچووَل طریقے سے منعقد ہونے والے بھارت پرو کا افتتاح لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کے ذریعہ 26 جنوری 2021 کو کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل بھی موجود رہیں گے۔
وزارت سیاحت، بھارت سرکار 2016 سے ہر سال 26 جنوری سے 31 جنوری تک یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل کے سامنے موجود میدان میں بھارت پرو منعقد کراتی ہے۔ بھارت پرو نمائش میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کا تصور پنہاں ہے۔ یہ نمائش ملک کی متنوع ثقافت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ بھارت پرو سے ’’بھارت کی روح‘‘ ظاہر ہوتی ہے۔
مختلف مرکزی وزارتوں اور دیگر تنظیموں جیسے وزارت ثقافت، آیوش کی وزارت، صارفین کے امور کی وزارت، وزارت ریلوے، شہری ہوابازی کی وزارت، کلا اکیڈمی، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، نیشنل میوزیم، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹس، وزارت برائے اطلاعات و نشریات کی میڈیا اکائیاں، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) وغیرہ تمام بھارت کی دستکاری، ہتھ کرگھا، موسیقی، رقص، مصوری، ادبی مواد اور دیگر سہولیات کی نمائش پیش کر رہے ہیں۔
یوم جمہوریہ پریڈ کی جھلک اور مسلح افواج کے موسیقی بینڈوں کے ذریعہ ریکارڈ کی گئی پرفارمنس بھی اس ورچووَل پلیٹ فارم دستیاب ہوں گے۔ مختلف مرکزی ہوٹل منیجمنٹ ادارے، بھارتی پکوان ادارے بھی پورے بھارت سے کھانے بنانے کے فن اور کھانا بنانے کےمختلف طریقوں کو پیش کریں گے۔
ورچووَل طریقے سے منعقد ہونے والے اس منفرد بھارت پرو 2021 میں کئی ویڈیو / فلم، تصاویر، بروشر اور مختلف تنظیموں کی دیگر معلومات پیش کی جائیں گی۔ دنیا بھر کے لوگ اس بھارت پرو میلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور www.bharatparv2021.com پر لاگ اِن کرکے اپنے موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر آلات پر اپنی سہولت کے مطابق بھارت کی سچے جذبے کا احساس کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
ش ح۔ اب ن
U-850
(रिलीज़ आईडी: 1692580)
आगंतुक पटल : 135