نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  نے کشتی نیشنل چیمپئن شپ میں کووڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر رپورٹ طلب کی

Posted On: 24 JAN 2021 2:23PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی انڈیا نے میڈیا میں آنے والی خبروں کا جائزہ لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ 23 جنوری کو نوئیڈا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی کشتی کے قومی مقابلے میں عالمی وبا کورونا وائرس  سے متعلق اصولوں کی  مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ ایس او پی میں اور دوسرے ضابطوں میں سماجی دوری کے اصولوں کا لحاظ نہیں رکھا گیا ہے۔

اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر جنرل سندیپ پردھان نے کہا کہ  ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ  سماجی دوری کے اصولوں اور دیگر ضابطوں کی مقابلوں میں سختی سے پابندی کی جائے۔ ہم نے فیڈریشن سے یہ بھی کہا ہے کہ مبینہ خلاف ورزی سے متعلق پیر تک رپورٹ پیش کردی جائے ۔ فیڈریشن نے پروٹوکال کے مطابق عمل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن سے درخواست کی ہے کہ کووڈ سے متعلق پروٹوکال پر سختی سے عمل اور کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں کو حساس بنایا گیا ہے۔

 

*************

ش ح۔ ع س  ۔ م ص

U. No.788



(Release ID: 1692063) Visitor Counter : 80