صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکا کاری کی تازہ جانکاری
ملک بھر میں 15 لاکھ سے زیادہ صحت سے متعلق کارکنان کو ٹیکہ لگایا گیا
ٹیکہ کاری مہم کے 8ویں دن شام 6 بجے تک 146598 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا
ویکسین لینے والے صرف 0.0007 فیصد لوگوں کو اسپتل میں ڈخل کرانا پڑا
صحت اور کنبہ بہبود وزارت کے ذریعے ہندوستانی ویکسین استعمال کرنے والے 13 غیر ممالک کے امیونائزیشن پروگرام منیجرس کو تربیت دی جارہی ہے
Posted On:
23 JAN 2021 7:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 جنوری، 2021/
ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکاکاری کا پروگرام کامیابی کے ساتھ آٹھویں دن بھی منعقد کیا گیا۔
ٹیکا کاری مہم کے 8ویں دن شام 6 بجے تک ٹیکا لگوانے والے صحت سے متعلق کارکنان کی کل تعداد آج 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ عبوری رپورٹ کے مطابق 27776 سیشنوں میں شام 6 بجے تک کل 1537190 مستفدین کو ٹیکا لگایا گیا۔ آج شام 6 بجے تک 3368 سیشن منعقد کئے گئے۔
ملک بھر میں منعقد ٹیکا کاری مہم کے 8ویں دن شام 6 بجے تک 146598 مستفدین کو ٹیکا لگایا گیا۔ حتمی رپورٹ آج رات تک پوری ہوجائے گی۔
نمبر شمار
|
ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
ویکسین لگوانے والے مستفدین
(عبوری ڈاٹا)
|
1
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
530
|
2
|
آندھراپردیش
|
11,562
|
3
|
اروناچل پردیش
|
525
|
4
|
بہار
|
12,165
|
5
|
چنڈی گڑھ
|
345
|
6
|
چھتیس گڑھ
|
8,138
|
7
|
دادر و نگر حویلی
|
83
|
8
|
دمن اور دیو
|
189
|
9
|
دہلی
|
6,111
|
10
|
گوا
|
615
|
11
|
گجرات
|
22,063
|
12
|
ہریانہ
|
9,188
|
13
|
ہماچل پردیش
|
3,935
|
14
|
جموں و کشمیر
|
1,820
|
15
|
کرناٹک
|
3,669
|
16
|
کیرالہ
|
6,012
|
17
|
لداخ
|
157
|
18
|
لکشدیپ
|
81
|
19
|
مہاراشٹر
|
21,751
|
20
|
منی پور
|
396
|
21
|
میگھالیہ
|
158
|
22
|
میزورم
|
322
|
23
|
اڈیشہ
|
14,892
|
24
|
پانڈیچری
|
381
|
25
|
پنجاب
|
8,968
|
26
|
راجستھان
|
7,900
|
27
|
تمل ناڈو
|
4,642
|
|
پورے ہندوستان میں
|
1,46,598
|
ٹیکا کاری مہم کے 8ویں دن شام 6 بجے تک ویکسین لگوانے والے کل 123 افراد میں منفی اثرات دیکھے گئے۔
مجموعی طور پر اب تک 11 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ویکسین لینے والے صرف 0.0007 فیصد فراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص کو آندھر پردیش کے گنٹور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جسے 20 جنوری 2024 کو ویکسین دی گئی تھی۔
اب تک 6 افراد کی موت درج ہوئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہریانہ کے گروگرام کے رہائشی 56 برس کے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ کارڈیو پلمونری بیماری کی تصدیق ہوئی ہے ، ٹیکا کاری سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ ان میں سے کسی کی بھی موت کی تصدیق کووڈ-19 ویکسین لینے کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔
صحت اور کنبہ بہبود وزارت کے ذریعے ہندوستان کی ویکسین استعمال کرنے والے 13 ممالک (بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان، برازیل، مالدیپ، ماریشش، منگولیا، میکسیکو، میانمار، نیپال، اومان، سشیلس اور سری لنکا) کے امیونائزیشن پروگرام منیجرس کو تربیت کرائی جارہی ہے۔ ٹریننگ کے 2 دنوں میں ٹیکاکاری کے سبھی پہلوؤں کو جانکاری دی گئی۔
فی الحال 12 ریاستیں ویکسین کا استعمال کررہی ہیں۔ ان کے علاوہ سات نئی ریاستیں چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب اور مغربی بنگال اگلے ہفتے سے ویکسین کا استعمال کرنا شروع کردیں گے۔ آج ان 7 ریاستوں کے سبھی پروگرام منیجروں کے لئے صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت اور انڈین میڈیکل ریسرچ سینٹر (آئی سی ایم آر) کے ذریعے مخصوص کورس متعارف کرایا گیا، اس میں عمل درآمد کے پروٹوکول کے سبھی پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
****
U NO:759
(Release ID: 1691939)
Visitor Counter : 247