وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور ان کے انڈونیشیائی ہم منصب نے ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا

Posted On: 21 JAN 2021 5:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21/جنوری 2021 ۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 جنوری 2021 کو جمہوریہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع جنرل پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے کووڈ-19 کے سبب پیدا ہوئی بندشوں کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں وزراء نے اس خطے میں دفاعی صورت حال اور قانون کی بنیاد پر ایک آزاد اور کھلے سمندری نظام کی ضرورت پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو اور زیادہ فروغ دینے پر اتفاق ظاہر کیا۔ ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے دوران دونوں وزراء نے متعدد دو فریقی دفاعی تعاون سے متعلق اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور وسیع اسٹریٹیجک شراکت داری کے ڈھانچے کے تحت مسلح افواج کے درمیان رشتوں کو اور زیادہ فروغ دینے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اظہار کیا۔ دونوں وزراء نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کو دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس شعبے میں اور بھی زیادہ تال میل متوقع ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 668

21.01.2021



(Release ID: 1691122) Visitor Counter : 141