نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے مرکز سے حیدر آباد میں ویکسین ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن لیب قائم کرنے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے

Posted On: 21 JAN 2021 1:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍جنوری،نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج  صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن سے گفتگو کی اور  مرکز سے اپیل کی کہ وہ  حیدر آباد میں جینوم وادی میں ویکسین کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن لیبارٹری قائم کرنے کے لئے تلنگانہ سرکار کی درخواست پر غور کرے۔

جناب نائیڈو نے اس سلسلے میں تلنگانہ کے آئی ٹی کے وزیر جناب کے ٹی راما راؤ کی جانب سے  صحت کے مرکزی وزیر  سے کی گئی درخواست کا حوالہ دیا۔ جناب راؤ نے  مرکزی وزیر صحت کو ایک خط  تحریر کرکے کہا تھا کہ حیدر آباد سالانہ 6 ارب  سے زیادہ  ڈوز تیار کرتا ہے اور  وہ  دنیا میں ایک تہائی ویکسین تیار کرنے میں تعاون دے رہا ہے۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے نائب صدر جمہوریہ کو یقین دلایا کہ وہ  تمام  پہلوؤں سے  اس درخواست پر غور کریں گے۔ انہوں نے نائب صدر کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ دنیا میں  نیز  ہماچل پردیش میں کسولی میں ویکسین ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کی 6 لیبارٹریاں ہیں اور اس طرح کی لیبارٹری کے لئے ایک  بین الاقوامی ادارے سے  ایکریڈیشن حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح ا- ق ر)

 

U-653



(Release ID: 1690828) Visitor Counter : 142