سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب گڈکری نے پبلک ٹرانسپور ٹ کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیا


ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی 40ویں میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 20 JAN 2021 2:52PM by PIB Delhi

 

 

سڑک ٹرانسپورٹ  اور قومی شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام دوست، محفوظ، سستا ، باآسانی دستیاب  کفایتی اور آلودگی سے پاک بنانے پر زور دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے بہتر ٹرانسپورٹ کے لئے انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم مہم کو پوری طرح سے ڈیجیٹل اور مؤثر بنانے پر زور دیا، ساتھ ہی نیشنل کامن موبلٹی کارڈ کو نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

جناب گڈکری نے کل شام ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی 40 ویں میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو بسوں کو چلانے میں متبادل ایندھن کو جلد از جلد اپنانا چاہئے اور سی این جی ، ایل این جی، الیکٹرک  گاڑیوں اور ایتھنال ملے ہوئے ایندھن کے استعمال پر تیزی سے زور دینا چاہئے۔ میٹنگ میں آسام ، آندھر پردیش ، بہار، دہلی، ہریانہ، مہاراشٹر، راجستھان، گوا، مدھیہ پردیش اور میزورم سمیت کئی ریاستوں کے ٹرانسپورٹ کے وزراء نے اپنے ٹرانسپورٹ سیکریٹریوں اور ٹرانسپورٹ کمشنروں کے ساتھ شرکت کی۔

جناب گڈکری نے ریاستوں کو ان کے یہاں پبلک  ٹرانسپورٹ کو جدید اور باصلاحیت بنانے کی اپنی کوششوں میں مکمل حمایت اور تعاون دینے کا یقین دلایا اور لندن کے ٹرانسپورٹ ماڈل کی مثال بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست کو مرکزی سرکار کے تمام منصوبوں پر کام کرنا چاہئے، جیسے کہ گاڑیوں کو رفتہ رفتہ الیکٹرک گاڑیوں میں منتقل کرنے کا  فیم-IIمنصوبہ ، کیونکہ ان کی لاگت مستقبل قریب میں بہت کم ہوجائے گی۔ مرکزی وزیر نے ریاستوں کے ذریعے اختراعات کی ضرورت پر بسوں کی صلاحیت اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اصلاح کی ضرورت پر بھی زور دیا ، تاکہ لوگوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کرنے کی بجائے عوامی ٹرانسپورٹ کی خدمات کا فائدہ اٹھانے کےلئے محرک کیا جاسکے۔

وزیر مملکت برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ جنرل(سبکدوش) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے متبادل ایندھن جیسے سی این جی، ایل این جی، ایتھنال  وغیرہ کو اپنانے پر زور دیا ، جس سے نہ صرف گاڑیوں کی آلودگی میں کمی آئے گی، بلکہ اس سے غیر ملکی کرنسی میں بھی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گڈ اسمیریٹین  گائیڈلائنز کے قانون  ریاستوں کے ذریعے تیزی سے لاگو کئے جائیں گے، جس سے لوگ حادثے کا شکار لوگوں کی مدد کے لئے تیزی سے آگے آئیں گے۔

سڑک ٹرانسپور ٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت میں سیکریٹری جناب گردھر ارمانے نے کہا کہ کووڈ وباء نے عوامی زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ ایس ٹی یو اور ٹرانسپورٹ شعبہ بہت درہم برہم ہو چکا ہے اور اب بھی درست ہونے کےلئے جدوجہد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے ٹرانسپورٹ شعبے میں کووڈ   وباء کے اثرات کو کم کرنے کےلئے کئی طرح کی پہل کی ہے۔جیسے کہ عوامی ٹرانسپورٹ کی صاف صفائی کے لئے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرنا ، ضروری اشیاء کے لئے ٹرکوں کی آمدو رفت کو آسان بنانے کےلئے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ساتھ تال میل کرنا، تمام ٹول پلازہ  صارفین –ٹیکس وصولی کا التوا  اور 31 مارچ 2021ء تک گاڑیوں سے متعلق تمام دستاویزوں کی قانونی حیثیت میں توسیع کرنا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری جناب امت وردن نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں وزارت نے کئی طرح کی پہل کی ہے۔انہوں نے کئی پالیسیوں اور قوانین کے ساتھ ساتھ نئی پہل کے بارے میں معلومات دی ، جو حتمی شکل دینے کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ریاستوں میں سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ وزارت کے اہم منصوبوں جیسے کے اے آئی ایس 140 کے مطابق نگرانی مرکز قائم کرنے کے لئے  اسپانسرڈ اسکیم ، ریاستوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے سُلبھ بھارت ابھیان ، موٹر گاڑی ایگریگیٹر گائیڈلائنز- 2020، از خود ٹرانسپورٹ اسکریپنگ پالیسی ، آل انڈیا ٹورسٹ وہیکل اتھرائزیشن  اینڈ پرمٹ رولز -2019ء تک سڑک حادثے کا شکار ہوئے لوگوں کا کیش لیس علاج کا منصوبہ اور ٹرانسپورٹ شعبے میں متبادل ایندھن قوانین کو بھی اُجاگر کیا گیا اور دوسرے حکام کی مدد کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ وزارت کے حکام کے ذریعے رہنمائی بھی کئی۔

ریاستوں کے ٹرانسپورٹ کے وزراء نے جناب نتن گڈکری کے فیصلہ کن اور مؤثر قیادت کی ستائش کی اور سڑک تعمیر ، سڑک تحفظ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور سڑک شعبے کی ترقی پر وزارت کی پہل کی ستائش کی۔ اُن تمام لوگوں نے موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ 2019ء اور اس کے جلد از جلد نفاذ کے لئے بھی جناب گڈکری کی ستائش کی۔

 

*************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(21.01.2021)

(U: 632)


(Release ID: 1690750) Visitor Counter : 150