صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ویکسی نیشن پر اپ ڈیٹ


2 میڈ ان انڈیا ویکسینز کی ساتھ پہلی دن کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی کامیاب مہم

3352 سیشن کا انعقاد، 191181 مستفیدین کو ویکسین دی گئی

عظیم ملک گیر پروگرام میں 16755 اہلکاروں کی سرگرم شرکت

ٹیکہ کاری کے بعد کسی کے داخل اسپتال ہونے کو کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا

Posted On: 16 JAN 2021 8:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16/جنوری 2021، ہندوستانی صحت عامہ کے تاریخ میں ایک پیش رفت کے طور پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا، جو اب تک دنیا میں سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔

پہلے دن ملک گیر پیمانے پر چلنے والی کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کامیاب رہی۔ اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 3352 سیشن منعقد کیے گئے، جن میں 191181 مستفیدین کو ویکسین دی گئی۔ اس کے علاوہ فوجی اداروں میں 3429 لوگوں نے اس سے استفادہ کیا۔ ویکسی نیشن مراکز پر 16755 اہلکاروں نے سرگرمی سے خدمات انجام دیں۔

ویکسی نیشن  کے بعد کسی کو داخل اسپتال کیے جانے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ویکسی نیشن مہم کھ سپلائی کی جانے والی ویکسین کی اقسام درج ذیل ہیں:

  • کووی شیلڈ ویکسین، (سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی تیار کردہ) تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی گئی۔
  • کو ویکسین، (بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ کی تیار کردہ) 12 ریاستوں کو بھیجی گئی۔

پورے ملک میں   ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین اور دیگر سازوسامان کی مناسب مقدار کی فراہمی  کو یقینی بنایا گیا۔

مستفیدین کی فہرست کو اپ لوڈ کرنے میں تاخیر جیسی چند معمولی شکایات کا کامیابی سے ازالہ کرلیا گیا۔

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

سیشن

مستفیدین

جزائر انڈمان نیکوبار

2

225

آندھراپردیش

332

18412

اروناچل پردیش

9

829

آسام

65

3528

بہار

301

18169

چنڈی گڑھ

4

265

چھتیس گڑھ

97

5592

دادر اور ناگر حویلی

1

80

دمن اور دیو

1

43

دہلی

81

4319

گوا

7

426

گجرات

161

10787

ہریانہ

77

5589

ہماچل پردیش

28

1517

جموں و کشمیر

41

2044

جھارکھنڈ

48

3096

کرناٹک

242

13594

کیرالہ

133

8062

لداخ

2

79

لکشدیپ

1

21

مدھیہ پردیش

150

9219

مہاراشٹر

285

18328

منی پور

10

585

میگھالیہ

10

509

میزورم

5

314

ناگالینڈ

9

561

اوڈیشہ

161

13746

پڈوچیری

8

274

پنجاب

59

1319

راجستھان

167

9279

سکم

2

120

تمل ناڈو

161

2945

تلنگانہ

140

3653

تریپورہ

18

355

اترپردیش

317

21291

اتراکھنڈ

34

2276

مغربی بنگال

183

9730

بھارت  (مجموعی)

3352

191181

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-582

ش ح۔    س ب۔  ت ع۔

 




(Release ID: 1690303) Visitor Counter : 275