وزارت دفاع
بھارت روس ایکسرسائز ‘‘ڈیزرٹ نائٹ -21’’ کا تعارف
Posted On:
19 JAN 2021 11:22AM by PIB Delhi
نئی دہلی،19/جنوری 2021، بھارتی فضائیہ اور فرانس کی فضائی اور خلائی فورس (آرمی ڈیل ایئر ایٹ ڈیل اسپیس) 20 جنوری سے 24 جنوری 2021 تک جودھ پور کے ایئرفورس اسٹیشن میں باہمی فضائی مشق ‘ایکسرسائز ڈیزرٹ نائٹ -21’ کا انعقاد کریں گی۔
فرانس کی جانب سے رافیل ، ایئربس اے-330، کثیر رول والے ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی)، اے 400 ایم ٹیکنیکل ٹرانسپورٹ طیارے اور تقریبا عملے کے 175 ارکان شرکت کریں گے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے حصہ لینے والے طیاروں میں میراج-2000، ایس یو-30 ایم کے 1، رافیل، آئی ایل-78 فلائٹ ری فیولنگ طیارے، آواکس اور اے ای ڈبلیو اینڈ سی طیارے شامل ہیں۔
یہ مشقیں دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان رابطوں کے سلسلے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ بھارت فرانس دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طور پر بھارتی فضائیہ اور فرانس کی فضائی اور خلائی فورس نے فضائی مشقوں کے 6 ایڈیشن منعقد کیے ہیں، جن کو گروڑا کا نام دیا گیا تھا۔ اس کی آخری مشق 2019 میں فرانس کے فضائی اڈے مونٹے ڈے مارسن میں منعقد کی گئی تھی۔ موجودہ تعاون میں اضافہ کرنے کی خاطر دونوں فورسیز ‘‘ہوپ- مشقوں’’ کے انعقاد کے لیے دستیاب مواقع کو مفید طور پر استعمال کررہی ہیں۔ فرانس کی فضائی اور خلائی فورس نے 2018 میں بھارتی فضائیہ کی میزبانی میں فضائیہ کے آگرہ اور گوالیار کے اسٹیشن پر جنگی طیاروں اور ایم آر ٹی ٹی طیاروں کے ساتھ مشقیں کی تھیں۔ سردست ایکسرسائزڈیزرٹ نائٹ-21 کے لیے ایشیا میں تعینات ‘‘اسکائی روس ڈپلائیمنٹ’’ سے طیارے فورسیز کو جودھ پور کے ایئرفورس اسٹیشن پہنچائیں گے۔
یہ مشقیں منفرد ہیں، کیونکہ ان میں دونوں ملکوں کی طرف سے رافیل طیارے شامل کیے جائیں گے، جو دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی علامت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-549
ش ح۔ و ا ۔ ت ع۔
(19-01-2021)
(Release ID: 1689965)
Visitor Counter : 266