سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے مسافروں اور سامان ڈھونے والی گاڑیوں کی آمدورفت پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر سہولت کے لیے ضابطوں کو نوٹیفائی کیا

Posted On: 19 JAN 2021 11:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی،19/جنوری 2021، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کو مختلف حلقوں سے درخواستیں موصول ہورہی تھیں کہ بھارت اور پڑوسی ملکوں کے درمیان سامان اور مسافروں کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت میں سہولت کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت  ضابطوں کو نوٹیفائی کیا جائے۔ وزارت نےاس سے پہلے امرتسر اور لاہور کے درمیان (2006 میں)، نئی دلی اور لاہور کے درمیان (2000 میں)، کولکاتہ اور ڈھاکہ کے درمیان (2000 میں) اور امرتسر اور ننکانہ صاحب کے درمیان (2006 میں) بس خدمات کی سہولت کے لیے ضابطے نوٹیفائی کیے تھے۔ یہ ضابطے بھارت اور پڑوسی ملکوں کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت ناموں کے تحت آپریشن میں سہولت پیدا کرنے کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

بھارت اور پڑوسی ملکوں کے درمیان سامان اور مسافروں کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت  کے لیے تمام مفاہمت ناموں میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر ایسی آمدورفت میں سہولت کے لیے معیاری ضابطے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں 15 جنوری 2021 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جسے وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-541

ش ح۔   و ا ۔  ت ع۔

(19-01-2021)

 



(Release ID: 1689945) Visitor Counter : 104