صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 ویکسینیشن پر  پیش رفت


ملک بھر میں صحت ملازمین کے ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 3.81 لاکھ سے زیادہ

اے ای ایف آئی کی رپورٹ کے مطابق تشویش ؍ گہری تشویش کا کوئی معاملہ نہیں

Posted On: 18 JAN 2021 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍جنوری، ملک بھر میں وسیع پیمانے پر  کووڈ – 19  ویکسینیشن پروگرام تیسرے دن بھی  کامیابی سے جاری رہا۔

عبوری  رپورٹ کے مطابق اب تک  7704 سیشن کے ذریعے  381305 لوگوں کو  ویکسین دی جا چکی ہے۔

آج 5 بجے  شام تک  148266 استفادہ کنندگان کو  ملک گیر سطح کے کووڈ – 19  ویکسینیشن  میں ویکسین دی جا چکی ہے۔

 

نمبرشمار

 ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

ویکسینیشن استفادہ کنندگان (عبوری)

1

آندھرا پردیش

9,758

2

اروناچل پردیش

1,054

3

آسام

1,822

4

بہار

8,656

5

چھتیس گڑھ

4,459

6

دہلی

3,111

7

ہریانہ

3,486

8

ہماچل پردیش

2,914

9

 جموں وکشمیر

1,139

10

جھارکھنڈ

2,687

11

کرناٹک

36,888

12

کیرالہ

7,070

13

لکشدیپ

180

14

مدھیہ پردیش

6,665

15

منی پور

291

16

 میزروم

220

17

ناگالینڈ

864

18

اڈیشہ

22,579

19

پڈوچیری

183

20

پنجاب

1,882

21

تمل ناڈو

7,628

22

 تلنگانہ

10,352

23

 تریپورہ

1,211

24

 اتراکھنڈ

1,579

25

 مغربی بنگال

11,588

 

کُل ہند

1,48,266

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ویکسین لگنے کے بعد کسی طرح کے مضر اثرات (اے ای ایف آئی) ایک غیر متوقع طبی عمل ہے، جو  ٹیکہ لگائے جانے کے بعد  ممکن ہے۔ اسے ویکسین یا ویکسینیشن عمل  سے  نہیں جوڑا جانا چاہئے۔

اب تک  اے ای ایف آئی کے  580 معاملے  سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے  7 معاملوں میں  متاثرین کو  اسپتال میں داخل کیا گیا۔ جو 3  معاملے  دہلی  میں سامنے آئے ہیں، اُن میں سے  دو کو چھٹی دے دی گئی ہے جب کہ  ایک شخص  جو بے ہوش ہو گیا تھا، وہ  پڑپڑگنج کے میکس  اسپتال میں  زیر نگرانی ہے۔ اتراکھنڈ سے  اے ای ایف آئی کے  جو  معاملے  سامنے آئے ہیں، وہ مستحکم ہیں اور  رشی کیش کے ایمس میں  زیر نگرانی ہیں۔ چھتیس گڑھ میں ایک شخص گورنمنٹ میڈیکل کالج ، راج نند گاؤں میں  زیر نگرانی ہے۔ کرناٹک میں  اے ای ایف آئی کے  جو دو معاملے  سامنے آئے ، ان میں سے ایک  چتردُرگ کے  سرکاری اسپتال میں  زیر نگرانی ہے، جب کہ  دوسرا  چتر درگ کے ہی  جنرل اسپتال ، چلّا کیری میں  زیر نگرانی ہے۔

جو 2  اموات  ہوئی ہیں، ان میں سے  52 سالہ  ایک شخص کا  تعلق  اترپردیش کے مراد آباد سے ہے، (اسے 16 جنوری  2021  کو  ویکسین  دی گئی تھی، اور  17 جنوری 2021  کی شام میں اس کا انتقال ہو گیا تھا) اس کا  تعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق  ویکسینیشن سے نہیں ہے، بلکہ  دل کی بیماری  کے سبب  اس کی موت ہوئی ہے۔

دوسرے  43 سالہ  شخص کا تعلق  کرناٹک کے  بلیری سے ہے، جس کی موت ہوئی ہے۔ اسے  16 جنوری 2021  کو  ویکسین دی گئی تھی اور   اس کا آج  انتقال ہو گیا۔ موت کی وجہ  گردوں کا  فیل ہو جانا ہے۔ بلیری  ،کرناٹک کے وجے نگر میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  سے  اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج متوقع ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ج ق- ق ر)

(19-01-2021)

U-531



(Release ID: 1689897) Visitor Counter : 198